را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )میاں برادران ہیلی کاپٹر سے سے ڈوبتے لوگوں کا
نظارہ کر کے لطف اندوز ہورہے ہیں ایک سے ایک بند روزانہ ٹوٹ رہے ہیں نہ مدد
نہ حکومت نظر آتی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار
علی رضا خان دریشک نے سیلابی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے گفتگو
کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا راجن پور سے منتخب ہونے والے وزیر اعلی نے اس
مصیبت کی گھڑی میں اپنے ووٹروں کو بھی نظر انداز کر دیا ہے میاں برادران
سمجھتے ہیں کہ سیلاب اور تباہی راجن پور کے عوام کا مقدر ہے اسے بدلا نہیں
جا سکتے 30سال پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے اس علاقوں کو سیلاب سے بچانے
کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ۔تحریک انصاف کی طرف سے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کے
نامزد امیدوار راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر فرید
کوڈبونے کی سازش کو عملی شکل دے دی گئی ہے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کا ایک
وارڈ زیر آب آچکا ہے دیگر کو بچانے کیلئے حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی
انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ پانچ سو افراد میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں
دیگر مخیر حضرات بھی دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد
کیلئے آگے آئیں۔۔
0 comments:
Post a Comment