را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک راشن پہنچانے
کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے وزیر اعلی پیکیج صرف رجسٹر
متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر
نے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی ایک تقریب کے دوران مقامی صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی رجسٹریشن کا کام
مکمل کر لیا گیا ہے خشک راشن کیمپوں کے اندر ہی تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ
بعض خیمہ بستیوں میں پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ڈبل رجسٹریشن
کرانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے ۔مخیر حضرات بھی
راشن خود اپنے ہاتھوں سے صرف مستحق لوگوں میں تقسیم کریں ۔انہوں نے مزید
کہا کہ اچھی پلاننگ کے باعث تمام لوگوں کو کھانا مل رہا ہے جبکہ اس کی
کوالٹی بھی بہت بہتر ہے جس کی تعریف نہ صرف سیلاب متاثرین بلکہ آنے والے
افسران نے بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلابی کیفیت آہستہ آہستہ ختم ہو رہی
ہے تاہم متاثرین کی مدد جاری رہے گی ۔وہ کوشش کر رہے ہیں کہ غیر مستحق
افراد کو اس سے دور رکھیں
0 comments:
Post a Comment