راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹر ئزیشن کے عمل کو جلد
از جلد مکمل کیا جائے ،گم شدہ انتقالات کو ریکور کریں ،متعلقہ اسسٹنٹ
کمشنرز اور سینٹر انچارج پٹواریوں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی
بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات
کا اظہار مانیٹرنگ لیڈ پنجاب چوہدری محمد وکیل نے ڈی سی او راجن پور ظہور
حسین کے ہمراہ کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یکم ستمبر کو کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ
کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ
اپنی اپنی تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ مکمل کریں اور ریوینیو افسران اپنی ذمہ
داری کو پورا کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔اس موقع پر اے ڈی سی
ارشد گوپانگ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریوینیو افسران بھی موجود
تھے۔
0 comments:
Post a Comment