راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر
دفتر اطلاعات راجن پور میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا دن منایا گیا۔جس
میں تمام اسٹاف نے بھر پور شرکت کی۔دفتر میں موجود بارش کے پانی کی نکاسی
کو ہنگامی طور پریقینی بنایا گیااور دفتر اور اس کے ارد گرد موجود کوڑا
کرکٹ کو ٹھکانے لگایا گیا۔دفتر میں مکمل صفائی کی گئی ۔ڈائریکٹر پبلک
ریلیشنز ڈیرہ غازی خان ڈویثرن واحد بخش خان جتوئی نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن
آفیسر محمداسداللہ شہزاد کے ہمراہ صفائی کے انتظامات اور کاموں کا جائزہ
لیا اور اسٹاف کی دلجمعی کو سراہا۔
0 comments:
Post a Comment