راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب میاں بلال یاسین نے کہاہے
کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
متاثرین سیلاب کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اور اس سلسلہ میں کسی
قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ
صحت کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کو صحت کی بہترین سہولیات مہیاکی جائیں۔
اور سیلاب کی وجہ سے ممکنہ وبائی امراض کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ادویات کے
اسٹاک کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے دیہی مرکزِصحت کوٹ مٹھن اور ڈسٹرکٹ
ہسپتال راجن پور کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں
نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کے مفت علاج معالجہ
میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں صفائی کی
صورت حال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے کوٹ
مٹھن ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں موجودلوگوں سے فراہم
سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ میاں بلال یاسین نے ریلیف کیمپ میں صفائی
کی صورت حال کو بہتر کرنے ، مویشیوں کیلئے ونڈا اور فیلڈ ہسپتال میں
مردوخواتین ڈاکٹروں کی روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کی ہدایات جاری کیں .ے ڈی سی
ارشد گوپانگ ، اے سی چودھری مختاراحمد ، کیمپ انچارج ڈی او پاپولیشن خواجہ
محسن رسول اور دیگر متعلقہ افسران موجودتھے .
0 comments:
Post a Comment