را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابقہ چیئر مین علماء کونسل پنجاب مولانا اقبال
غونث گیلانی کی مصالحتی کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔مولانا اقبال
غونث گیلانی کے خلاف سٹی پولیس راجن پور نے 9نویں کلاس کے طالب علم ایاز کے
ساتھ زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا ۔وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
تھا اور ابھی تک روپوش ہے۔وقوعہ کے بعد ضلعی مصالحتی کمیٹی کا ایک اجلاس
مولانا علی محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے مولانا
اقبال غونث گیلانی کی رکنیت کی معطلی کی ڈی سی او راجن پور کو سفارش کی
جنہوں نے نہ صرف ان کی مصالحتی کمیٹی کی رکنیت ختم کی بلکہ تمام سرکاری
اداروں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
0 comments:
Post a Comment