Feature Top (Full Width)

Sunday, 16 August 2015

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے الطاف حسین

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویثرن ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے یونیورسٹی کیمپس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیمپ میں موجود متاثرین سیلاب سے خیریت دریافت کی اور وہاں پر موجود بچوں سے گھل مل گئے اور بچوں میں پاکستانی پرچم کی جھنڈیاں اور مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے ریلیف کیمپ بارے مکمل بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر کالجزنے کیمپ میں قائم ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں ڈائریکٹر کالجزنے راجن پور کے دیگر کالجز کا بھی دورہ کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers