Feature Top (Full Width)

Thursday, 13 August 2015

سماجی تنظیم یوتھ ڈویلپمنٹ آگنائزیشن کی طرف سے قائد اعظم اکیڈمی میں ایک تقریری مقابلےکاانعقاد

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مقامی حکومتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سماجی تنظیم یوتھ ڈویلپمنٹ آگنائزیشن کی طرف سے قائد اعظم اکیڈمی میں ایک تقریری مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوان طلبہ و طالبات میں مقامی حکومتوں کے تصور، اہمیت اور کردار کے حوالے سے معلومات کو فروغ دیناہے ۔ قائد اعظم کالج آف کامرس سے 6 طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا تقریری مقابلے کا عنوان تھا۔ مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کا کردار ججز کے فرائض پرنسپل قائداعظم کالج آف کامرس چوھدری سیف اللہ صاحب اور محمد حنیف ایگزیکٹو کو آرڈینیٹر نے سرانجام دئیے تمام طلبہ نے بھر پور انداز میں مقابلے میں حصہ لیا تین طلبہ نے مقابلے میں پہلی اور دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کےئے ۔محمد حنیف دریشک نے طلبہ سے بات کرتے ہوئے طلبہ تقریب کے مقاصد سے آگاہ کیا۔اور بتایا کہ پوزیشن لینے والے طلبہ کو انیٹریکٹو کانفرنس میں تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی ۔ پرنسپل صاحب نے یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی تقریری مقابلہ کراوانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں ایسی سرگرمیا ں ہوتی رہیں تو طلبہ میں مقابلے کاخوشگوار ماحول پیداہو گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers