راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی
اولین ترجیح ہے۔ تمام متاثرین کی بحالی تک انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی ۔
متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا
جا ئے گا او ر اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی ،غفلت اور غیر ذمہ داری برداشت
نہیں کی جا ئے گی۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ضلعی کمیٹی
روم میں فلڈ ریلیف کے اقدامات بارے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک،
نمائندگان ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور انتظامی افسران کے اجلاس سے
خطاب کر تے ہو ئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف
کی ہدایت کی مطابق متاثرین سیلاب کی بحالی بارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات
کئے جا ئیں ۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم
کرنے کے لئے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا جا ئے گا اور متعلقہ افسران تمام
انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے اور ڈی سی او ظہور حسین تما م ریلیف اقدامات کی
خود مانیٹرنگ کریں گے ۔ ڈی سی او نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت
کی کہ ریلیف کے پورے عمل میں شفافیت کو ترجیح دی جا ئے اور اس سلسلہ میں
کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جا ئے۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اے
سی جا م پور قمر الزمان قیصرانی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ جام پور کو
سیلاب سے کو ئی خطر ہ نہیں ہے ۔تما م حفاظتی بندوں کو مضبوط کر دیا گیا ہے
اور ان کی مسلسل نگرانی بھی کی جار ہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک
انتظامیہ کی طر ف سے سیلابی علاقوں میں4275راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔
ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ کو شفاف طریقے سے اپ
ٹو ڈیٹ رکھا جا ئے تاکہ ریلیف کے مراحل میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ڈی
سی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کی سیکورٹی کو یقینی
بنایا جا ئے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس کے گشت کی تعداد کو
بڑھایا جا ئے۔ بعدا زاں ڈی سی ا و نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کوٹ مٹھن روڈ
اور انڈس شوگر ملز روڈ پر موجود متاثرین سے ملے اور ان کے مسائل دریافت
کیے ۔اور وہاں موجود متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر فوری خیمے ، کھانا ، خشک
راشن فراہم کرنے کی اور پینے کے صاف پانی کے لئے نلکے لگوانے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے متاثرین کے لئے موقع پر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی سختی
سے ہدایت کی ۔ای ڈی او صحت نے وہاں پر موجود مریض خواتین کا چیک اپ کیا اور
موقع پر ادویات فراہم کیں۔ صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ
ضلعی حکومت متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر
رہی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس
گھڑی میں حوصلہ، برداشت اور ہمت سے کام لیں اور شر پسند عناصر کی طر ف سے
پھیلا ئی گئی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائشوں کا
سامنا مل جل کر کیا جا تا ہے اور یہ وقت مل جل کر اس مصیبت سے نجات پانے کا
ہے نہ کہ انتشار پھیلانے اور لڑائی جھگڑے اور نفرت کر نے کا
0 comments:
Post a Comment