راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور شہر میں مردہ اور لاغر جانور وں کا
زائد المیاد گوشت فروخت کر نے والے دو قصائی گرفتار ،زائد المیاد گوشت
برآمد ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور مارکیٹ میں فروخت کر تے تھے
۔ڈی سی او راجن پور ظہور حسین راجن پور میں عرصہ دراز سے مردہ اور لاغر
جانوروں کا گوشت فروخت کر نے والے دو قصائیوں کو محکمہ لائف سٹاک نے
کاروائی کر کے پکڑ لیا اور ملزمان سے 80کلو گوشت برآمد کر لیا جو کہ مردہ
اور لاغر جانوروں کا بدبو دار گو شت ہے ۔ڈی سی او راجن پور ظہور گجر کے
مطابق ملزمان بدبو دار گوشت ہوٹلوں پر فروخت کر تے تھے ان ہوٹلوں کے خلاف
بھی کاروائی کی جا رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر
مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گندہ گوشت فروخت کر نے والے قصائیوں کے
خلاف بھر پور کا روائی کی جا ئے گی ۔
0 comments:
Post a Comment