راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مشیر صوبائی محتسب پنجاب برائے راجن پور محمد
اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے جیلوں میں موجود قیدی خواتین کی حالتِ زار
پر از خود نوٹس کے تناظر میں ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا۔ دورہ کے
دوران انہوں نے قیدیوں کے مسائل اور ان کو فراہم کی گئی سہولتوں بارے
دریافت کیااور کھانے کا معیار چیک کیا ۔انہوں نے جیل کی صفائی بارے خصوصی
ہدایات جاری کیں اور جیل میں نظم و ضبط قائم رکھنے پر جیل انتظامیہ کی
کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن حاجی خلیل ، اے سی
راجن پور محمد مختار،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین اور دیگر
افراد موجود تھے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
اس وقت جیل میں 253 قیدی موجود ہیں اور اس جیل میں کو ئی بھی قیدی عورت
موجود نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کومعیاری کھانا وقت پر
فراہم کیا جاتا ہے اور انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنانے کے لیے باقاعدگی سے
ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment