راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع بھر کے سیلاب متاثرین کو کھانا اور خشک راشن
پہنچانا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے سیلاب متاثرین کی ہرممکن امداد
کی جا ئے گی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا
۔ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز
راجن پور میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کرنے سے قبل صحافیوں
سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد
شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب میں گھر ے دور دراز کے علاقوں
میں متاثرین کو خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں
ان کو راشن مہیا کر کے ان کی پریشانی اور دکھوں کا کسی حد تک مداوا کیا جا
سکے ۔بعد ازاں انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سون میانی ، بنگلہ اچھا کے
مختلف مقامات پر متاثرین سیلاب میں خشک راش تقسیم کیا ۔# نوٹ ۔فوٹو ای میل
کر دیا گیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment