Feature Top (Full Width)

Tuesday, 4 August 2015

نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن کے مقام پرپانی کی بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی ہےظہور حسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن کے مقام پرپانی کی بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ پانی کا بہاؤ 730000کیوسک سے کم ہو کر695000کیوسک ہو گیا ہے۔ درہ کاہا اور چھاچھڑ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہاہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے ہرممکن ریلیف اقدامات کے جارہے ہیں ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے بریگیڈیئر ضیا الدین ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل اور دیگر افسران کو سیلاب کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔بریگیڈیئر ضیاالدین کے مطابق جو لوگ بلوچ روایات کے باعث نہ تو متا ثرہ علاقوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی دیگر متاثرین کے ساتھ ریلیف کیمپس میں رہنا چاہتے ہیں ان کو پاک آرمی اور رینجرز کے جوان کھانے اور صحت کی دیگر سہولتیں فراہم کریں گے۔ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر بلڈوزر اورایکسی ویٹرز کے ذریعے سرکاری حفاظتی بند وں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ان کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں متاثرین کے لئے رہائش، صحت اور کھانے کی سہولتیں موجود ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے دستے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں ۔ ہر قسم کے حفاظتی اور یلیف انتظامات مکمل ہیں ۔اس موقع پرپاک فوج اور رینجرز کے افسران، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں بریگیڈئر ضیا الدین نے ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف خان مزاری، ڈی سی او ظہور حسین اور ڈی پی او زاہد محمود کے ہمراہ نشتر گھاٹ بند کوٹ مٹھن کا معائنہ کیا اور پاک فوج کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات بارے اطمینا ن کا اظہار کیااور ضلعی انتظامیہ کی کارکر دگی کو سراہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کی طر ف سے بھر پور اور بروقت ریسپانس کا یقین دلایا ۔بریگیڈیئر ضیاالدین نے فخر بند پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا افواہوں کی بجائے اصل حقیقت کو رپورٹ کیا جائے تاکہ سیلاب متاثرین کو ذہنی اذیت سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی تمام متاثرین کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں تاکہ سیلاب کے پانی میں گھرے متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھانا فراہم کیاجاسکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers