Feature Top (Full Width)

Monday, 10 August 2015

مٹھن کوٹ شہر کو بچانے کیلئے کی جانے والی کوششیں انتشار کا شکار ہو گئیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )مٹھن کوٹ شہر کو بچانے کیلئے کی جانے والی کوششیں انتشار کا شکار ہو گئیں ۔مختلف بستیوں اور علاقوں کے سینکڑوں لوگ حفاظتی بند پر پہچ گئے ڈی سی او راجن پور مصالحت کی غرض سے وہاں آگئے پولیس کی بھاری نفری راجن پور سے منگو الی گئی ۔تفصیل کے مطابق نشتر گھاٹ پر جانے والی سڑک پر بنایا جانے والا نئے حفاظتی بند پر اختلافات کے سبب یہاں کے مکین دو واضح گروپوں میں تقسیم ہو کر مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں ماڈل ویلیج میانی ملاحان ،بستی کنوگھانی،بستی پھلی و دیگر علاقوں کے لوگ نئے حفاظتی بند کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں جبکہ بستی موہانہ،بستی محب علی،بستی کلر اور مٹھن کوٹ کے باشندوں کا موقف ہے کہ موجودہ بند کی وجہ سے مٹھن کوٹ شہر کے ڈوبنے کے امکانات ہیں دونوں فریقین کے پانچ سو کے قریب افراد اس متنازعہ حفاظتی بند پر جمع ہیں کشیدہ حالات کے پیش نظر ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اورایس ڈی پی او راجن پور آصف رشید موقع پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک تصفیہ کی کوئی بھی کوشش کامیاب کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی راجن پور سے پولیس کی بھاری نفری امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مٹھن کوٹ پہنچ گئی ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers