راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ضلع راجن پور کے
علاقوں تمن دریشک، تمن گورچانی اور تمن مزاری میں درختوں ،جنگلی جھاڑیوں
وغیرہ کے کاٹنے پرفوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ یہ علاقے ہجرت
کرکے آنے والے پرندے تلور کے آماجگاہیں ہیں اور درختوں کے کٹاؤ سے ان پر
منفی اثرات مرتب ہو نے کا اندیشہ ہے جس کے پیش نظر یہ پابندی عائد کر دی
گئی ہے ۔ یہ پابندی دو ماہ کے لیئے لگائی گئی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے
والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے گی
0 comments:
Post a Comment