راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو
ڈینگی اور ملیریا کی بیماریوں سے بچانے کے لئے کوٹ مٹھن کے مختلف مقامات پر
جوہڑوں اور کھڑے پانی میں تلاپیہ مچھلی کا 30ہزار بچہ ڈالا جا رہا ہے
کیونکہ ڈینگی اور ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا لاروا تلاپیہ مچھلی کی
خوراک ہےاور اس سے ڈینگی اور ملیریا کی افزائش کو کافی حد تک کنٹرول کیا
جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر فشریز (توسیع) افتخار قریشی نے
ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اور گرد ونواع کے
علاقوں میں تلاپیہ مچھلی کا بچہ کھڑے پانی میں سٹاک کرنے کے عمل کا جائزہ
لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ، ای ڈی او صحت،ڈی او صحت، ڈپٹی
ڈائریکٹر فشریز ملتان و ڈیرہ غازی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور ڈی
اورفشریز راجن پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
0 comments:
Post a Comment