راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈینگی سے بچاؤ کے لیئے احتیاطی تدابیر اور
آگاہی ضروری ہے ۔ اگر اس سے متعلقہ کو ئی مسئلہ ہو تو فوری طور ڈاکٹریا
سرکاری ہسپتال سے رابطہ کیا جا ئے۔ یہ باتیں ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم
لغاری نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈینگی ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب اور
واک کی قیادت کر تے ہو ئے کہیں ۔ یہ واک ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ
ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہو کر کچہری چوک پرختم ہو ئی۔ واک کے اختتام پر
مقررین ای ڈی اوصحت ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ، ڈپٹی ڈی او سوشل
ویلفیئر تہمینہ دلشاداور دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ برسات کے موسم
میں ڈینگی کے لاروے کا پھیلاؤ زیادہ ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے
اردگرد کے ماحول کو صا ف ستھرا رکھیں ۔ پودوں کو صبح اور شام کے وقت پانی
نہ دیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں ۔ اور معاشرہ کو ڈینگی سے
پاک کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ #
0 comments:
Post a Comment