راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ
گرلز ڈگری کالج راجن پور میں 11اگست سے 14اگست تک جشن آزادی منایا جاتا رہا
ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل
گرلز کالج مسز شاہینہ ناز ،لیکچرارز اور طالبات بھی موجود تھیں۔اس پرچم
کشائی تقریب میں طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔مسز شاہینہ
نازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا
گیا۔اب ہم لوگوں کا فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔اور آخر میں طالبات میں
مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment