راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیاسی و عوامی حلقوں میاں اظہر فرید ،
عبدالحکیم،سراج احمد و دیگرنے اسحاق جان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کو قابل
مذمت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی روایت رہی ہے کہ وہ
ایماندار اورقابل اہلکاران کو برداشت نہیں کرتے اور ان کے خلاف زہر آلود
پراپیگنڈہ کر کے ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ریڈر ڈی پی او اسحاق
جان محنتی اور فرض شناس پولیس اہلکار ہیں انہوں نے پولیس کلچر کو بدلنے میں
نمایاں کام کیا اوران کے توسط سے غریب اور مڈل طبقے کے لوگوں کو پولیس
افسران تک رسائی ملتی ہے وہ نہ صرف پولیس بلکہ سول سوسائٹی کے لوگوں میں
بھی اچھی شہرت رکھتے ہیں ان کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا
مقصد صرف ان کی شہرت کو داغدار کرنا ہے تاکہ ان کے مذموم مقاصد کے درمیان
کوئی دیوار نہ رہے ۔
0 comments:
Post a Comment