Feature Top (Full Width)

Monday, 10 August 2015

سیلاب میں اب تک ریسکیو 1122 نے 10319 متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے ڈاکٹر محمد اسلم

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیلاب میں اب تک ریسکیو 1122 نے 10319 متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو1122 نے ایمرجنسی آفیسر رانا یامین ہمراہ سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122راجن پور نے نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن، بھاگسرروجھان، روجھان گڑھ،ٹالی والا بدروروجھان ، بیٹ سونترہ ،پل پٹھان ، قطب کینال فاضل پور ، بمبکا مرغئی ، کوٹلہ احمد ، عاقل پور روڈ راجن پور سے اب تک 10319سیلاب میں گھرے لوگوں کو محفو ظ مقامات پرمنتقل کیا ہے جن میں سے 125لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امدا د دی گئی جبکہ 28شدید نوعیت کے مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیاگیا ۔ اس پورے ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122کی راجن پور ،ملتان ، خانیوال اور سرگودھاکے اضلاع کی 23ٹیمیں 149ریسکیورز 7ایمبولینسز 20کشتیاں ایک ریسکیوٹرک اور 2ریسکیو وہیکلزکے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔اسکے علاوہ مختلف مقامات پر 5میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔اسی طر ح سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف مقامات پرڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فراہم کردہ 861خشک راشن کے تھیلے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ مزید براں ڈاکٹر محمد اسلم نے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران لوگوں کو پیغام دیا کہ کسی بھی ایمر جنسی یا سیلابی صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ فوراً 1122ہیلپ لائن ڈائل کریں ہمارے ریسکیور ز 10سے 15منٹ میں فوراً متاثرہ افرد کی مدد کو پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر نے راجن پور کے شہریوں سے گذارش کی کہ ریسکیو ہیلپ لائن کو بلاوجہ استعمال نہ کریں کیا خبر کہ بلاوجہ ہیلپ لائن استعمال کرنے کی وجہ سے کسی ضرورت مند کی کال ریسکیو کنٹرول روم میں نہ ملے اور اسکی جان چلی جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers