راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیلاب سے متاثرہ تمام افراد کی بحالی تک ہر ممکن
امداد جاری رکھی جائے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں ان متاثرین کو ہرگز تنہا
نہیں چھوڑا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان
لغاری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈی سی او ظہور حسین اور ڈی پی او
زاہد محمود گوندل کے ہمراہ موضع واہ لشاری تحصیل جام پور کے رود کوہی کے
سیلاب میں ڈوبنے والے نوجوان حفیظ اللہ مرحوم کی والدہ گہنور مائی بیوہ جان
محمد کو حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے
کیا۔انہوں نے مرحوم نوجوان کی والدہ کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم نہ توآپ کے
بیٹے کو واپس لاسکتے ہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے دی گئی امداد آپ کے
بیٹے کا نعم البدل ہوسکتی ہے۔ لیکن غموں کو آپس میں بانٹنے سے ان کی شدت کو
کم کیا جاسکتا ہے اور ہم سب آپ کے دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں برابر کے
شریک ہیں۔ انہوں نے ڈی سی او اور ڈی پی او کے ہمراہ مرحوم کی والدہ سے
تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی
کی۔
0 comments:
Post a Comment