Feature Top (Full Width)

Thursday, 20 August 2015

راجن پور ، سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پورمیں بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ڈی سی او ظہورحسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے دفاتر، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں قرآن خوانی کی گئی ۔ جس میں تمام مکاتب کے علماء، تمام ضلعی افسران و ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملکی سلامتی اور باہمی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیرداخلہ پنجاب شہید کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے خلاف بے خوف جنگ اور اس کے خاتمہ کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرنے لیے بارگاہء رب العزت میں دعائیں مانگی گئیں۔ قبل ازیں ڈی سی ظہورحسین کی زیرصدارت ضلعی کمیٹی روم میں علماء کرام اور افسران کا تعزیتی اجلاس منعقدہوا۔ جس میں سانحہ اٹک کے شہداء کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کی زبردست مذمت کی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers