Feature Top (Full Width)

Thursday, 6 August 2015

آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر راجن پور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ریلیاں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر راجن پور ضلع بھر میں تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ریلیاں نکالیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور شہر میں صدر بازار،مین بازار،آٹو مارکیٹ،پیسٹی سائیڈمارکیٹ، گبول ما ر کیٹ،کچہر ی چو ک ،اڈہ فتح پور، صرافہ مارکیٹ ،چوک الہ آبادکے علاوہ محلوں اور گلیوں میں بھی دوکانیں بند رہیں ۔ایک ہزار تاجروں پر مشتمل اہلحدیث مسجد سے چوک الہ آباد تک ریل نکالی گئی ۔جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس اور حکومتی رویے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے نائب صدر عبدالرشید ساجد نے کہا کہ تاجر برادری کے ٹیکسوں پر حکمران طبقہ عیاشیاں کر رہا ہے حکمران جو ٹیکس دیتے ہیں وہ نہ صرف قابل شرم بلکہ غیر ممالک میں پاکستان کی تضحیک کا سبب بنتا ہے ۔ ود ہولڈنگ ظالمانہ ٹیکس ہے جو ٹیکس کی تشریح میں بھی نہیں آتا ۔تاجر برادری 67سالوں سے قربانیاں اور حکمران پوری قوم کا خون چوس رہے ہیں ہم کسی صورت میں اس ملک میں کالے قوانین نافذ نہیں ہونے دیں گئے تاجر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کو تیار ہیں۔انجمن تاجران کے ضلعی نائب جنرل سیکرٹر ی میاں ریاض ثاقب نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری اپنے قائدین کے ہر حکم کی بجا آوری ہر قیمت پر کریں گئے ۔اب طرز حکمرانی تبدیل ہونا چاہیے جمہوری طرز حکومت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہوتے ہیں شاید موجودہ حکمرانوں کو اس کا ادراک نہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکالنے کی تحریک میں تبدیل ہو سکتا ہے ہمار مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کو اپنی تباہی سے قبل ہی تسلیم کر لیں تو ان کیلئے بہتر ہے۔انجمن تاجران کے مخالف دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت میں کمپیئن چلائی مگر تاجر برادری نے اسے مسترد کر دیا۔اس موقع پر ضلعی انجمن تاجران کے چوہدری عبدالرزاق،چوہدری غلام مصطفی،سردار محمد یوسف،محمد بلال کھوکھر،چوہدری زبیر احمد،محمد سمیع گبول،شاہد لطیف قریشی ،چوہد ری آصف عطا ،چوہد ر ی ڈاکٹر شا ہد ر فیق ،عبد الما لک قریشی ،چو ہد ر ی احمد شہز اد ،عبد الو ہاب رحما نی ،سعید احمد خا ن ،محمد صا بر ،محمد عا مر ،یا سین جا و ید و دیگر موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers