Feature Top (Full Width)

Monday, 24 August 2015

معصوم بچوں اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے دور رکھنا ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معصوم بچوں اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے دور رکھنا اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے ۔ دہشت گرد معاشرہ کے ناسور ہو تے ہیں نہ تو ان کو کوئی مذہب ہوتاہے اور نہ ان میں انسانیت نام کی کو ئی چیز ہو تی ہے ۔ دہشت گرد اچھے برے کی تمیز کئے بغیر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ہم سب کو مشکو ک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چا ہئے اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں تک فوری طور پر پہچانا چایئے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین نے تعلیمی اداروں کے سیکورٹی آڈٹ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موجود سیکورٹی کے حوالے سے کمزوریوں کو فوری طور پر دور کیا جا ئے ۔ تعلیمی اداروں اور طالب علموں کی ہر قیمت پر مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ اور بچوں میں دہشت گردی کے خلاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کیا جائے اور تمام سہولیات و اقدامات کو مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے تمام آلات کو آپریشنل رکھا جا ئے اور تربیت یافتہ گارڈ کی بھرتی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے ۔ ڈی سی او نے میٹل ڈیٹیکٹر،واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے ہروقت چالو رکھنے کی سختی سے ہدایت کی ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو چلانے کے لئے یو پی ایس لگائے جا ئیں ۔ اورتعلیمی اداروں میں ہنگامی اخراج کے راستوں کو بھی یقینی بنایا جا ئے ۔ اس سلسلہ میں کسی کی بھی طر ف سے کو ئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تمام گارڈذ اور حتٰی کہ اساتذہ کو بھی پولیس نشانہ بازی اور اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کے لیئے تیا ر ہے اور اگر تعلیمی اداروں نے ،چا ہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ، قانون کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کیا تو ان کے افسران ، سربراہان اور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے بلا امتیاز فوری گرفتاری عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ موبائل کمپنیوں کی طر ف سے فراہم کردہ حفاظتی ایمر جنسی سروس کوڈ کو ایکٹیو کر دیا گیا ہے ۔ ا س سروس کے درست استعمال کے لئے متعلقہ اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ کو فوری طور پر تربیت دی جا ئے ۔ قبل ازیں ای ڈی او ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں کئے گئے حفاظتی اقدامات اور دستیاب وسائل اور سہولتوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ، ڈی ایم او، پولیٹیکل اسسٹنٹ ، محکمہ تعلیم کے افسران اور سیکورٹی اداروں کے نمائندگا ن نے شرکت کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers