راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی
کا انعقاد کیاگیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی
گئیں۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز نے
کہا کہ دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ۔اس موقع
پر تمام لیکچرارز ، سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملکی
سلامتی اور باہمی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیرداخلہ پنجاب
شہید کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے خلاف بے خوف جنگ اور اس کے
خاتمہ کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور شہید کے درجات کی بلندی
اور ان کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرنے لیے بارگاہء رب العزت میں دعائیں
مانگی گئیں۔ قبل ازیں پرنسپل کی زیر صدارت تعزیتی سیمینار منعقدہوا۔ جس میں
سانحہ اٹک کے شہداء کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور
دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کی زبردست مذمت کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment