Feature Top (Full Width)

Monday, 10 August 2015

دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن میں نشتر گھاٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اس وقت دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن میں نشتر گھاٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا رودکوہی کا پانی اب دریائے سندھ میں جانا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ مشوری بند جو کہ پرائیویٹ زمیندارہ بند ہے۔ اس میں ہونیوالے شگاف سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے خیموں، کھانے، خشک راشن، صحت اور پینے کے صاف پانی کے سہولتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ حامد اور بخاری مائنر کے کناروں کو مزید مضبوط بنانے کے حکومت کی مشینری دن رات کام کررہی ہیں۔ یہ باتیں ڈی صی او راجن پور ظہور حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں سات سرکاری اور کئی زمیندارہ حفاظتی بند ہیں جو کہ دونوں طرح کے سیلاب کی صورت میں ضلع کو محفوظ رکھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اب تک کل26یونین کونسلزکے 175مواضعات کے 52417افراد ، 163254ایکڑرقبہ، 84808ایکڑ فصلات متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی حکومت کی طرف سے کل 32ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 10 کیمپس آپریشنل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں رہنے والے متاثرین کی تعداد 1538ہے جن میں بچے ،بوڑھے اور عورتیں شامل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں موجود افراد کو صحت، پینے کے صاف پانی، تین وقت کا کھانا اور ان کے مویشیوں کے لیے پانی اور چارہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے اب تک 22959سیلاب میں گھرے افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ 14790افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔ اور ضلع بھر میں کل 302531چھوٹے بڑے جانوروں کی حفاظتی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ ضلع کے حفاظتی بندوں اور دریائی پشتوں کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے اور ان کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے دستے اور ضلعی حکومت کی امدادی ٹیمیں سیلابی علاقوں میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد اور تیار ہیں۔ ۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچانی، اور دیگر قومی وصوبائی ممبرانِ اسمبلی بھی روزانہ کی بنیاد پر سیلابی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ مزید ضلعی انتظامیہ بھی مسلسل سیلابی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اورمتاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ڈی سی او راجن پور ظہور حسین کی نگرانی میں کیے جارہے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers