Feature Top (Full Width)

Monday, 24 August 2015

لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا اور ان کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہمارا شعار زندگی او ر اولین فرض ہے غلام اصغر جلبانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپور ٹر )لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا اور ان کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہمارا شعار زندگی او ر اولین فرض ہے مسلمان ہو نے کے ناطے اپنی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے دین کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے اور اگر عوام کی مصیبت و آزمائش کی گھڑی میں مددفرض اور ثواب سمجھ کر کی جا ئے تو وہ صدقہ جاریہ ہو تا ہے اور دلی سکو ن کا باعث بنتا ہے ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ و فنانس راجن پور غلام اصغر جلبانی نے اپنے آفس میں حالیہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی گئی سہولتو ں بارے تفصیلات بتاتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف این جی اوز کے تعاون سے سیلاب متاثرین کو سہولیا ت فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔ اس سلسلہ میں این جی او ز او ر سول سوسائیٹی کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ حالیہ آمائش کی گھڑی میں 2200متاثرہ خاندانوں میں روزانہ دو وقت کا پکا پکایا کھانا بلا امتیاز تقسیم کیا گیا ۔700خاندانوں کو خیمے فراہم کیئے گئے 6000خاندانوں میں 8000روپے فی خاندان کے واوچرز تقسیم کیئے گئے۔ 1600خاندانوں میں نقد کیش برائے راشن 8000/-فی خاندان دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کو سیلابی پانی سے نکالنے کے لئے ایک نئی کشتی ضلعی انتظامیہ کو عطیہ کی گئی ۔ متاثرین سیلاب کے لئے 125لیٹرین اور پینے کے صاف پانی کے لئے 60نلکے لگو ا کر دیئے گئے جبکہ 23پیڈسٹل فین ، 20لوہے کی چارپائیاں ،250خاندانوں کے لئے پلاسٹک شیٹس، 50 واٹر ٹینکیاں،700ہائی جین کٹس اور 600تھیلے خشک راشن بھی متاثرین کو فراہم کیا گیا ۔ مزید انہوں نے بتایا کہ 27موبائل میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ،1420صحت اور صفائی بارے سیشن کرائے گئے ،2500افراد کو محفو ظ مقات پر منتقل کرنے کے لئے کشتی فراہم کی گئی جبکہ خیمہ بستیو ں میں رہنے والے 320بچوں کی حجامت کر ائی گئی۔ انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خصوصی افراد کی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا اور خیمہ بستیوں میں موجود واحد معذور لڑکے بعمر 13سال کو نقل و حرکت کے لئے ایک ٹرائی سائیکل بھی فراہم کی گئی۔ این جی اوز کے بارے میں بتاتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جن این جی اوز اور سول سو سائیٹی نے اپنا فعال کردار ادا کیا ان میں صنعت زار سوشل ویلفیئر راجن پور ،این آر ایس پی، مسلم ایڈ،انٹر نیشل ریسکیو کمیٹی ،السادات ویلفیئر آرگنائزیشن ،ہیلپ فاؤنڈیشن ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ، پارٹنر ایڈ،رولر ڈویلپمنٹ پروگرام انسٹی ٹیوٹ،روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،ہیلپنگ ہینڈز ، میڈیکل سوشل پراجیکٹ، ہینڈز اور راہنما شام ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کو سہولیات فراہم کر نے میں مخیر افراد کی مدد بھی کافی حد تک شامل ہے اور اب تک متاثرین سیلا ب کو 4کروڑ 7لاکھ30ہزار 600روپے مالیت کی اوپر تفصیلات میں بیان کردہ سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers