راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) درخت قدرت کے پھیپڑے ہیں اور ایک تن آور درخت
36ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کر تا ہے ۔ درخت معاشرے کو خوبصورت بنانے میں
کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ضلع بھر میں مون سون شجر کاری مہم 2015کا ٹارگٹ
پلان 2لاکھ55ہزار نئے درخت لگانا ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار ڈی سی او ظہور
حسین نے مون سون شجر کاری مہم 2015ء کا پودا لگا کر افتتاح کرتے ہو ئے کیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے
بتایا کہ حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں شجر کاری ٹارگٹ پلان 9ملین درخت ہے۔
محکمہ جنگلات ضلعی حکومت راجن پور کی طر ف سے مختلف محکموں کو ان کا ٹارگٹ
پلان دے دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے دفاتر ، سکولز ، کالجز ،
ہسپتال اور روڈز کے دونوں اطراف پودے لگا ئے جائیں گے ۔ٹی ایم اور راجن پور
نے بتایا کہ روڈز کے دونوں اطراف اور پارکس میں جو شجر کاری کی جا ئے گی
ان کو باقاعدگی سے ٹی ایم اے کا عملہ پانی لگائے گا اور ان کی حفاظت کو
یقینی بنا یا جا ئے گا اس موقع پر ڈی او سی ، ای ڈی او فنانس ، ا ے ڈی ایل
جی ، ڈی ایس پی صدر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی
0 comments:
Post a Comment