راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے
مستحق نہیں ۔ حفظانِ صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور
ان پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے۔ ملاوٹ کے ذریعے معاشرہ کو بیمارکرنے کی
اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور
ظہورحسین نے ضلعی فوڈکنٹرول اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی فوڈ کنٹرول اتھارٹی
کی طرف سے مختلف ہوٹلوں، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس
سلسلے میں گلے سڑے پیاز، ٹماٹر، سلاد وغیرہ کے ناقص معیار اور صفائی کی
ابتر صورتحال کے باعث ذائقہ ہوٹل کو سیل کردیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
ایسے ہوٹل جو حفظانِ صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے ان کو سیل کرکے ان
کے مالکان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جعلی
مشروبات تیاراور فروخت کرنے والوں سے بھی قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے
گا۔ اور اس معاملہ میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اجلاس
سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس حوالے سے ہرضلع میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے
اسپشل کورٹس قائم کی جائیں گی۔ ان کورٹس کے قیام تک مجسٹریٹس یہ کاروائیاں
جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں ریونیو، پولیس، محکمہ صحت، زراعت اور خوراک کے
افسران شریک ہوئے۔
0 comments:
Post a Comment