راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور میں بھی صوبہ بھر کے دوسرے اضلاع کی طرح
ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے ساتھ جشن آزادی منانے کی تیاریاں مکمل
کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ کے سیلاب سے
متاثرہ اضلاع میں قائم ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین کے ہمراہ انتظامیہ
14اگست2015 کو جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منائے گی۔تقریبات کا
آغاز11اگست سے ہو گا۔اور تمام ریسکیوکشتیوں اور ریلیف کیمپوں میں بڑے بڑے
سبزہلالی پرچم لہرائے جائیں گے۔سکولوں کے بچے کیمپوں میں رہائش پذیر
متاثرین کے ہمراہ جشن آزادی کی تقریبات میں ٹیبلو،ڈرامہ, قومی ترانے اور
تقاریر پیش کریں گے ۔انتظامیہ کی طرف سے بچوں میں مٹھائی اورتحائف تقسیم
کیے جا ئیں گے ۔ راجن پور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جشن آزادی کو قومی جذبے
سے منانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام افسران کو ہدایت
کی گئی ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو قومی جو ش و جذبہ سے منعقد کیا جا
ئے اور ان میں بھرپورشرکت کی جائے
0 comments:
Post a Comment