Feature Top (Full Width)

Thursday, 13 August 2015

متاثرین سیلاب کی جلداز جلد بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے میاں یاور زمان

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی جلداز جلد بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر تمام متاثرین سیلاب کے بغیر کسی امتیاز کے ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او راجن پور کے ہمراہ کوٹ مٹھن اور ونگ روڈ پر موجود خیمہ بستیوں کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے خیمہ بستی میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور متاثرین سیلاب کے ریلیف کے لیے کیے گئے اقدامات پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے پارلیمنٹرینز کے نمائندگان اور متاثرین سے بھی فراہم کی گئی سہولتوں بارے استفسار کیا۔ نمائندگان اور متاثرین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی وزیر کو بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے بغیر کسی امتیاز کے خیموں، خشک راشن، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں بروقت مہیاکی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر نے خیمہ بستیوں میں موجود صحت، لائیواسٹاک، ریسکیو1122، اور متاثرین سیلاب کے جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس کے کیمپوں کی موجودگی پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف خیمہ بستیوں میں موجود متاثرین میں خشک راشن، آٹا، اور ان کے مویشیوں کے ونڈا بھی تقسیم کیا۔ متاثرین سیلاب سے گفتگو کے دوران انہوں نے ونڈا کی کم مقدار میں فراہمی اور مچھروں کی بہتات کی چند شکایا ت پر انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ ونڈا کی وافر مقدار کی جلدازجلد فراہمی کویقینی بنایاجائے اور مچھروں سے نجات پانے کے لیے نشیبی اور متاثرین کی رہائش کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے باقاعدگی سے کیے جائیں اور مچھر سے بچاؤ کی جالیاں ہنگامی بنیادوں پر تمام متاثرین میں تقسیم کی جائیں۔ بعدازاں انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے دریائے سندھ پر فخربند پر لگائے گئے ریلیف کٹ کا بھی معائنہ کیا اور کوٹ مٹھن شہراور گردونواح کو سیلاب سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی گئیں عملی کوششوں کی بے حدتعریف کی۔ اور انہوں نے انتظامیہ کے ہمراہ عاقل پور قصبہ میں بنائے گئے اسٹیل پل کا بھی معائنہ کیا اور بروقت علاقوں کا زمینی راستہ بحال کرنے پر انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers