Feature Top (Full Width)

Monday, 10 August 2015

متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے طلعت عباس

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے اور متاثرین میں خوراک، خشک راشن، پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولتیں اور ان کے مویشیوں کے لیے چارہ اور ونڈا برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے پل پٹھان پر رودکوہی سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او راجن پور ظہور حسین کی ہدایت پر کاہا اور چھاچھر کی رودکوہیوں سے متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔جس میں ایک خاندان کے لئے دو ہفتوں کا راشن موجود ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جو متاثرین پل پٹھان کے ریلیف کیمپ میں موجود ہیں ان کو ضلعی انتظامیہ تین وقت کا کھانا بر وقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرمحکمہ سول ڈیفنس کے عقیل گل اولیبرانسپکٹر میاں جہانگیر بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers