راجن پور( ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
اور اساتذہ کی تربیت اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے
ان کو جدید خطوط پر ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈی سی او
ظہور حسین نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تربیتی سیشن کے اختتام پر
تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو خالصتاََ میرٹ پر
بھر تی کیا گیا ہے اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ ایمانداری اور محنت شاقہ سے
بچوں کی تعلیم اور تربیت پر پوری توجہ دیں اور ایک تعلیم یافتہ نسل ملک اور
قوم کے حوالے کریں ۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ اس تربیت
میں564امیدواروں نے شرکت کی ۔ یہ تربیت 27جولائی سے22 اگست تک جاری رہی ہے
اب یہ نئے اساتذہ اگلے ہفتے سے اپنے فرائض کے انجام دہی شروع کردیں۔ بعد
ازاں ڈی سی او نے اساتذہ کے بنائے گئے سائنسی ماڈل کا معائنہ کیا ۔اس موقع
پر ڈی پی آئی عبدالرحمن ، ڈی ایم او عبدالروف ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار
لنگاہ اور دیگر افسران و ماسٹر ٹریننرز موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment