راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنماؤں نے ضلع راجن پور
میں 5اگست کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بھر پور اجتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا
اعلان کیا ہے انجمن تاجران آل پاکستان پنجاب کے نائب صدر عبدالرشید
ساجداور چودھری عبدالرزاق نے یہاں پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کے ود
ہولڈنگ ٹیکس نہیں غنڈہ ٹیکس ہے تاجر برادری کسی صورت اس کو نافذ نہیں ہونے
دے گی انہوں نے کہا کہ 5اگست کو پورا ضلع راجن پور بند ہو گا اور حکومت کو
ٹیکس واپس لینے پر مجبور کر دیں گئے انہوں نے کہا کہ اجتجاج ہمارا جمہوری
حق ہے اگر کسی نے خلل ڈالنے کی کو شش کی تو تاج بھر پور جواب دینے کی اہلیت
رکھتے ہیں چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ انجمن تاجران آل پاکستان تاجر
برادری کی نمائند ہ تنظیم ہے راجن پور کے تاجر اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لے
کر اس حقیقت کو ثابت کریں گئے۔اس موقع پرمیا ں ریا ض ثا قب ،چو ہدری زبیر
،سردار یو سف خا ن گبول و دیگر بھی مو جو د تھے
0 comments:
Post a Comment