را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سانحہ بستی کراچی میں بے ہوش ہونے والی 9سالہ
شاہدہ بی بی جانبر نہ ہو سکیں اور ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔پنجاب حکومت کی
طرف سے مرنے والی تینوں بچیوں کے ورثاء کو5،5لاکھ روپے امداددے دی
گئی۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل مٹھن کوٹ کی نواحی بستی کراچی کے قریب موضع
ماچکا میں 9کم سن بچیاں کھیلتے ہوئے دریا میں گر گئیں تھیں دو بہنیں
فرزانہ اور شبانہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں تھیں جبکہ9سالہ شاہدہ بی بی کو بے
ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں داخل کیا گیا تھا اور باقی
6بچیوں کو بچا لیا گیا ۔ تین دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد
گذشتہ روز شاہدہ بی بی بھی جانبر نہ ہو سکیں ۔پنجاب حکومت نے سیلاب کے پانی
میں مرنے والی تینوں بچیوں کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد دی
ہے موقع پر مرنے والی فرزانہ اور شبانہ کے ورثاء کو مسلم لیگ ن کے ایم این
اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خاں دریشک اور بعد میں فوت ہونے والی بچی شاہدہ بی بی
کے ورثاء کو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری نے چیک
دیے
0 comments:
Post a Comment