را
جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ مٹھن
کوٹ ملتوی کر دیا گیا ، ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ سارا دن وزیر اعظم کی
آمد کی منتظر رہی ۔آر پی او ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی،کمشنر ثاقب عزیز
ڈیرہ غازی خان،ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اور ڈی پی او راجن
پور زاہد محمود گوندل دورے کے ملتوی ہونے تک شام 5بجے تک موجود رہے۔ آفتاب
اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ تیا ر کیا گیا ۔راجن پور کے علاوہ مظفر گڑھ اور ڈیرہ
غازی خان سے بھی پولیس نفری طلب کی گئی تھی جو شدید گرمی اور حبس میں
تقریباً 9گھنٹے ڈیوٹی دیتے رہے دلچسب امر یہ ہے کہ کسی بھی انتظامی آفیسر
نے صحافیوں کے پوچھنے پر وزیر اعظم کے دورے کو کنفرم نہیں کیا سارا دن
افسران گو مگو کی صورتحا ل سے دو چار رہے ۔نہ صرف خیمہ بستی بلکہ سیلاب
متاثرین کی حالت زار گھنٹوں میں بدل دی گئی ۔ہیلی پیڈ سے دریائے سندھ تک
سڑک کو کشادہ کیا گیا بستی محب علی میں چھپڑ نما دوکانوں کو ختم کر دیا گیا
جس سے بیسوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو دوبارہ
یہ دوکانیں بنانے کی سکت نہیں رکھتے ۔وزیر اعظم کے دورے کے ملتوی ہونے پر
سیلاب متاثرین سب سے زیادہ مایوس ہوئے
0 comments:
Post a Comment