Feature Top (Full Width)

Monday, 10 August 2015

مٹھن کوٹ کا وارڈ نمبر ایک مکمل طور پر زیر آب آگیا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مٹھن کوٹ کا وارڈ نمبر ایک مکمل طور پر زیر آب آگیا دیگر وارڈوں کو بچانے کیلئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آخری حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ا نتظامیہ کے بے حسی دوسرے روز بھی برقرار ،افسر شاہی جنگلات کے ریسٹ ہاؤس کے ایئر کنڈیشن کمروں میں انجوائے کرتے رہے صر ف فوٹو سیشن کیلئے کیمپوں کے دورے کرتے رہے۔تفصیل کے مطابق خواجہ فریدؒ کا شہر مٹھن کوٹ سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے رود کوہیوں کاسیلابی پانی مٹھن کوٹ کے نوا حی علاقوں کی درجنوں بستیاں بستی ٹانوری،بستی چھینہ،بستی باہنہ،بستی لغاری،بستی میراں،بستی رحم شاہ ،بستی شیکانی،بستی لنگاہ،بروس آباد،بخاری،بستی مالی،بستی ارائیں بستی خواجہ،بستی ڈاہا،بستی گوپانگ، بستی اعوان،بستی گیہل،ہیڈ حامد،بیٹ سونترہ،بیٹ مغل،مٹھن کوٹ کچا،رکھ کوٹ مٹھن،بستی مبارک اور بیسوں مواضعات کے علاوہ مٹھن کوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1شاہ پور کو ڈبوتا ہوا مٹھن کوٹ شہر کے آخری حفاظتی بندکے گرد جمع ہو رہا ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دن رات نگرانی اور مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں دو روز سے علاقہ ایک بہت بڑی تباہی سے دو چار ہے ریسکیو اور ریلیف کے ادارے کہیں نظر نہیں آتے مشوری بند ٹوٹنے کے دوسرے روز ضلعی افسران مٹھن کوٹ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس کے ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے ایک دو بار فوٹو سیشن کیلئے نزدیکی کیمپوں کا دورہ کیا ۔دوسری طرف رودکوہیوں کا سیلابی پانی واگھوڑ، بروس آباد،بخاری،نازک مائنر ،سیم نالہ ونگ اورمشوری بند کے ٹوٹنے کے بعد قصبہ ونگ کے کچھ حصوں میں داخل ہو گیا ہے شہر کو بچانے کیلئے مٹھن کوٹ اور بروس آباد کی طرف سے نئی حفاظتی بندوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا دریشک نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی بند کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ۔ ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers