Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 August 2015

ریسکیوآپریشن میں 21ٹیمیں ،59ریسکیورز ،13ایمبولینس اور 17کشتیاں حصہ لے رہی ہیں ڈاکٹر محمد اسلم

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ سیلا ب میں گھرے لوگوں کی جان بچانا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موجود ہ سیلاب میں ریسکیو 1122 اب تک 4567سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے ۔ ریسکیوآپریشن میں 21ٹیمیں ،59ریسکیورز ،13ایمبولینس اور 17کشتیاں حصہ لے رہی ہیں ۔اب تک 109متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دی جا چکی ہے۔جبکہ 18شدید نوعیت کے مریضوں کو ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو1122کی طرف سے مختلف مقامات پر 5میڈیکل کیمپ لگا ئے گئے ہیں ۔ اب تک جن مقامات پر ریسکیو1122کی جانب سے امدادی کام کئے گئے ہیں ان میں نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن،بھاگسر، روجہان ، حاجی پور،بیٹ سونترہ ،ونگ ، پل پٹھان ، قطب کینال ، بمبکا یونین کونسل مرغائی اور کوٹلہ احمد شامل ہیں ۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر1122رانا محمد یامین نے بتایا کہ ریسکیو1122دن رات لوگوں کی امداد کے لیئے کوشاں ہے اور پوری دل جمعی اور تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122بغیر کسی امتیاز کے متاثرین سیلاب کو ریسکیواور ابتدائی طبی امداد کی خدمات فراہم کر رہا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers