راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ درخت نہ صرف ہمیں صاف
آکسیجن اور سایہ مہیا کرکے ہمارے معاشرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں
بلکہ ہنگامی حالات مثلاْ سیلاب، آندھی اور طوفان وغیرہ کی صورت میں زمینی
کٹاؤ کو بھی محفوظ رکھ کرتباہی کو روکنے میں اپنا فعال کردار اداکرتے ہیں۔
تعلیمی ادارے طلباء کی تعلیم و تربیت کرکے انہیں معاشرے کی اہم اور فعال
اکائی بنانے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں۔طلبا میں شجرکاری کی اہمیت و
افادیت کا شعور اجاگر کرکے معاشرہ کو باآسانی صحت مند بنایاجاسکتاہے۔ ان
خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد ذوالفقار لون نے
گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں ہونے والے سٹینو گرافر کے ٹیسٹ کے
سلسلہ میں دورہ کے دوران شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عدنان مشتاق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور اور جناب سید
اعظم جاوید سینئر سول جج راجن پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کالج کے
لان میں اپنے ہاتھوں سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اپنے حصے کا پودا
لگایا۔ اس موقع پر دیگر ججز صاحبان نے بھی پودے لگائے۔ انہوں نے کالج کے
نظم و نسق اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ پروفیسر نذیرسکھانی
پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment