راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کامیاب اور ترقی یافتہ زندگی گزارنا اور معاشرہ
میں مثبت کردار ادا کرنا تعلیم و تریبت کے بنا ممکن نہیں ہوسکتا۔ اور اگر
کامیاب نسلوں کو پروان چڑھانامقصور ہو تو اس کے لیے خواتین کوتعلیم یافتہ
اور ہنر مند بنانا ضروری ہے۔ ایک ہنرمند اور سلیقہ شعار عورت اپنی تعلیم
وتربیت کے ذریعے کئی نسلوں کی اچھی پرورش کرکے معاشرہ کو صحت مند بنانے میں
کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں
خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم اور بنیادی کردار ادانہ کر تی ہوں ۔
حکومتِ پنجاب خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔صنعت زار
جیسا ادار ہ خواتین کی تعلیم وتربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان
خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او سلطانہ ظہور نے سوشل ویلفیئرکمپلیکس کے شعبہ
صنعت زار میں کمپیوٹر کلاس کی تکمیل پر طالبا ت میں اسناد اور اعزازیہ
تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کی
جدید تعلیم سے خواتین کو آگے آنے اور بہتر روزگار حاصل کرنے کے مواقع ملیں
گے۔انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر کی تعلیم وتربیت حاصل کرنے کے بعد طالبات مو
جودہ دور کے جدید تقاضوں کے مطابق کام کرسکیں گی ۔ اس طرح کی تعلیم وتربیت
حاصل کرکے خواتین اپنے اور اپنے خاندان کی معاشی کفالت میں اہم کردار ادا
کرسکتی ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی اور کا دستِ نگر نہیں ہونا پڑے گا۔ اس
موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا
کہ یہ کمپیوٹر کلاسز NRSP اور PLAN PAKISTAN کے تعاون سے منیجر صنعت زار
کی زیر نگرانی کر ائی گئی ہیں ۔ 3ماہ کے اس تربیتی کورس میں 16طالبات نے
شرکت کی جن کا ماہانہ اعزازیہ 2500روپے ادا کیا گیا ہے ۔ تقریب کے اختتام
پربیگم ڈی سی اونے طالبات میں اسناد اور اعزازیے تقسیم کیے۔اس تقریب میں
سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا ء،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر تہمینہ
دلشاد اور منیجر صنعت زار نادیہ نواز اورتربیتی کورس مکمل کرے والی طالبات
نے شرکت کی ۔
0 comments:
Post a Comment