Feature Top (Full Width)

Wednesday, 26 August 2015

اوصا ف کی خبر پرکر پٹ سپر وائزر انکم ٹیکس بر طر ف

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )اوصا ف کی خبر یں پر انکم ٹیکس آفس راجن پور میں ہونے والی کرپشن کا کرتا دھرتاسُپر وائز محمد اسلم ناصر آخر کاراپنے انجام کو آ پہنچا۔ چار سال کا طویل عرصے انکوائری میں گزرنے کے بعد محمد اسلم ناصر کو 31.07.2015 کو آرڈر نمبری238/III/1052کے تحت کرپشن کے تمام تر الزامات میں ملوث قرار دیتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا۔ یاد رہے کہ اسلم ناصر کے خلاف جو آواز اوصا ف نے اٹھائی وہاں راجن پور کے کئی شہری ، وکلاء اور ٹیکس گزارن نے بھی اس شخص کی بدمعاشیوں سے تنگ آ کر اس کے خلاف آواز اٹھائی جس میں کرپشن کا ایک سب سے بڑا سکینڈل راجن پور کا شہری عبدالمعروف مکول منظر عام پر لے کر آیا عبدالمعروف مکول نے تمام تر ثبوتوں کے ساتھ قابلِ عزت چیف کمشنرحافظ محمد جمیل اویسی کو محمد اسلم ناصر کے خلاف درخواستیں ارسال کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے محمد اسلم ناصر کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔ سننے میں آیا ہے کہ موصوف ابھی تک بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا جہاں پہلے یہ دفتری ریکارڈ کی ہراپھیری کرتا تھا اب وہیں شہر کے ٹیکس گزاران سے رابطے کر رہا ہے کہ میں نوکری سے فارغ نہیں ہوا مجھے ریٹائرمنٹ ملی ہے یہ بات دھیان میں رہے کہ محمد اسلم ناصر کو ریٹائرمنٹ سے صرف ایک ہفتہ پہلے ہی نوکری سے فارغ کیا گیا۔ اسی اسلم ناصر کے خلاف راجن پور تھانے میں ایف آئی آر زبھی درج ہوئیں۔راجن پور کی عوام نے اس کرپٹ آفیسر کے نوکری سے فارغ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر انکم ٹیکس نے راجن پور کی عوام اور اپنے محکمے کی بھلائی کے لیے نہایت مثبت قدم اٹھایا ہے۔ اب بھی اگراسلم ناصر کسی شہری کو ہراساں و پریشان کرے تو وہ فوری طور پر چیف کمشنر انکم ٹیکس یا قریبی تھانے میں رابطہ کرے تاکہ موصوف کی مزید خاطرداری ہو سکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers