راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور بھر میں حکو مت پنجاب کی ہدایات پر
نابینا افراد کی رجسٹریشن کاعمل تیزی سے جاری ہے سیکریٹریز یو نین کو نسلز
نابینا افراد کی رجسٹریشن میں محکمہ سوشل ویلفئیر کاساتھ دیں تاکہ معاشرے
کے محروم طبقہ کو اُن کے حقوق کی جلد ازجلد فراہمی کا سلسلہ شروع ہو سکے ان
خیالات کااظہار ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ شازیہ نواز خا ن نے
سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ضلع بھر کے سیکریٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس
میٹنگ میں اے ڈی ایل جی محمد یعقوب خان شیروانی ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل
ویلفئیر تہمینہ امیر گورمانی ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ڈی اوسوشل
ویلفئیر کا کہنا تھا کہ نا بینا افراد کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھرپور مہم
جاری ہے اب تک ضلع بھر کے 128 مردوخواتین نا بیناؤں کی رجسٹریشن مکمل کی
جاچکی ہے اُنہوں نے معاشرے کے ہر طبقہ ء فکر پر زور دیا کہ وہ نابینا افراد
کی رجسٹریشن میں کردار ادا کریں ۔
0 comments:
Post a Comment