راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل
کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد
شہباز شریف عوام سے ڈائریکٹ رابطے کے لئے اپنی آفیشل فیس بک سماجی ویب سائٹ
پر ایک گھنٹہ موجود رہیں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے اور ان کے سوالات
کے جوابات دیں گے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین نے ضلع بھر کے ای ڈی اوز اور
ڈی اوز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ
پنجاب صوبے بھر کو مسائل سے پاک اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے
ہیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ پنجاب حکومت صاف پانی کے منصوبوں ،دیہی علاقوں
میں روڈز کی تعمیر، سکولوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر
کئی ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہے۔
0 comments:
Post a Comment