راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسی این جی اوز ،رفاہی ادار ے اورمدرسے کے منظمین
کو ہرگز اجازت نہیں ہو گی کہ وہ کسی شخص سے زبردستی قربانی کی کھال وصول
کرے اور ناجائز زرائع استعمال بھی نہیں کرے گا ۔بینرز ،اعلانات اور پوسٹرز
لگانے کی اجازت نہیں ہے۔کھال وصولی کے لئے انتظامیہ سے این او سی لینا
ضروری ہے ۔یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار نے مختلف مکاتب فکر
کے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی آصف رشید اور
علماء کرام بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ کوئی بھی تنظیم یا مدرسہ
جس سے کھال لے گا اس امر کی رسید فراہم کرے گا ۔رضاکارانہ طور پر لی جانے
والی کھاد کی رقم مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کی فلاح کے لئے استعمال ہو
گی۔کھال کا ریکارڈ رکھنے کے لئے رجسٹر بنایا جائے۔اس میں لینے اور فروخت
کرنے والے کا نام درج ہو۔یہ کھالیں کسی کالعدم تنظیم کو فروخت نہیں کی
جائیں گی۔فروخت کی جانے والی کھالوں کی رسیدوں کی نقول ڈی سی او کے دفتر
میں جمع کرائی جائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی آصف رشیدنے بتایا کہ کالعدم
تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی ہے۔اور نہ ہی
جبراََوصول کی جائیں گی ۔اور اس سلسلے میں کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مانیٹرنگ
کرے گی۔بعد ازاں پشاور میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لئے مختلف مکاتب
فکر سے تعلق رکھنے علماء کرام نے دعا کی۔
0 comments:
Post a Comment