راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور میں محکمہ بلڈنگ اور ہائی وے کے
ٹھیکیداروں کا احتجاجی مظاہرہ ،حکومت ٹھیکیداروں کا استحصال بند کر ئے
،مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جا رہی رہے گی ،،مظاہرین کا مطالبہ تفصیلا ت
کے مطا بق راجن پور میں محکمہ بلڈنگ کے ٹھیکداروں نے مبینہ کرپشن اور
ناجائز کمیشن اور بلوں کی بروقت ادائیگی ،نئے ٹینڈرز میں مارکیٹ کے مطابق
ریٹس لگانے پر احتجاجی مظاہرہ کیااور ہڑتال کی ،اس موقع پر اعلی افسران کے
خلاف سخت نعرہ بازی کی اس موقع پرشرکاء صدر ٹھیکیدار یونین حاجی لیاقت
،عرفان عباس ،کنور زاہد ،محمد شبیر ،اقبال پچار ،زمرد خان و دیگر کا کہنا
تھا کہ حکومت کو ٹیکس دینے کے باوجود ٹھیکداروں کا معاشی استحصال کیا جا
رہا ہے جو کہ فل فور بند کیا جا ئے ،فل فور نااہل افسران کو ہٹایا جا ئے ان
کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جا رہی رہے گی ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آج
ہو نے والے بلڈنگ کے ٹینڈرز میں اسٹیمیٹ میں ریٹس پرانے ہیں جو کہ مارکیٹ
ریٹس سے بہت کم ہیں ،جو کہ ڈرافٹس مین نے کمیشن نا ملنے پر لگا ئے ہیں ۔اس
موقع پر ٹھیکداروں نے آج ہو نے والے ٹینڈرز کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے ۔
۔دوسری جانب ای ڈی او بلڈنگ و ہائی وے ثاقب کے مطابق ٹھیکداروں کے مطالبات
کو جلد از جلد حل کیا جا ئے گا ۔۔
0 comments:
Post a Comment