راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سکول میں غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے
اساتذہ وملازمین کے خلاف کاروائی کر کے جبری ریٹائر کیا جائے۔ اساتذہ کے
مسائل ترجیحی بنیاد وں پرحل کئے جائیں گے ۔ جو محکمہ تعلیم میں اپنی
کارکردگی نہیں دیکھا سکتے وہ محکمہ کی جان چھوڑ دیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او
راجن پور ظہور حسین نے محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او سی آفتاب احمد ، ڈی ایم او
عبدالروف مغل ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ڈی پی آئی لاہور کے
عبدالرحمن،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ،ڈی او تعلیم،ڈپٹی اوراے ای اوز
نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی چیکنگ کو
مزید جاری رکھیں اور سکولوں کی مسینگ فیسلیٹیز کو فوری طور پر مکمل
کیاجائے۔ مزید انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پر عمل کیا
جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ضلع کی پسماندگی کو ختم
کرنے کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔تاکہ ضلع کی محرومیاں ختم
ہوسکیں۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی
کیلئے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔
0 comments:
Post a Comment