Friday, 27 May 2016
انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہم یت کو اُجاگر کرنے با رے تجاویز حاصل کرنے کیلئے عوا می مہم
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) العصر ترقیاتی تنظیم کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع راجن پور میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہم یت کو اُجاگر کرنے فافن کی سفارشات شیئر کرنے اور مختلف شراکت داروں سے ان کی تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک عوامی مہم منعقد کی گئی ۔ جسکے دوران ضلعی انتخابی اصلاحات گروپ کے ممبران ، سیاسی جماعتوں کے عہدے داران کی رائے اور سروے نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر طاہر اقبال اور پروگرام کوارڈینیٹر خضر حیات خان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توسیع کر کے اس میں فاٹا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ممبران کو شامل کیا جائے ۔الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا اختیار متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کی کمیٹیوں کے سپرد کیا جائے چیف الیکشن کمشنر کی غیر موجودگی میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کمیشن کے ممبران میں سے باری باری کی بنیاد پر کی جائے اوراسمبلی کی مدت ختم ہونے کی صورت میں عام انتخابات کا انعقاد 90دن جبکہ اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں 120 دن کے اندر کروایاجائے۔الیکشن کمیشن کے ممبران کو قانونی طور پر اپنے ذاتی اور اہل خانہ کی دولت/ انکم ٹیکس کی تفصیلات جمع کروانے اور اپنی وابستگی کا اعلان کرنے کا پابند کیا جائے۔نگران وزیرِ اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرلیمانی کمیٹی میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں شامل ہر پارٹی کے ایک ایک نمائندے کو شامل کیا جائے حلقہ بندی میں عوامی اور خاص طور پر متعلقہ فریقین کی رائے کو شامل کیا جائے۔ نادرا کے لیے لازم قرار دیا جائے کہ وہ قومی شناختی کارڈ کے درخواست گزاروں سے بطور ووٹر اندراج پر رضامندی حاصل کرے اور اُن کے نام اُن کی مرضی کے پتہ پرووٹر لسٹ میں شامل کرے۔پولنگ سکیم کو تین سال کے لیے تشکیل دے کر مستقل کیا جائے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دورانیہ کو بڑھایا جائے۔اُمید واروں کے بارے میں معلومات اُمیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام کی آگاہی کے لیے مشتہر کی جائیں۔خواتین اور غیر مسلموں کے لیے نشستوں کی تخصیص سیاسی جماعتوں کی طرف سے حاصل کی جانے والی نشستوں کی بجائے اُنہیں ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پر کی جائے۔انتخابات کے نتیجے سے متعلقہ فارم XIV،XV،XVI،XVII کی نقول تمام اُمید واروں / الیکشن ایجنٹس / پولنگ ایجنٹس کو مہیا کی جائیں اور یہ فارم کامیاب اُمیدواروں کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے اعلان سے پہلے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کیے جائیں۔ایسے تمام پولنگ اسٹیشنز جہاں پر ٹرن آؤٹ صفر رہے یا سو فیصد سے زیادہ ہو وہاں خود کار نظام کے تحت دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔انتخابی نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا حق اندراج یافتہ رائے دہندگان کو بھی دیا جائے۔انتخابی قوانین کو یکجا کیا جائے۔تمام اہل رائے دہندگان کی یکجا انتخابی فہرستیں تیار کی جائیں اور کسی رائے دہندگان کے ساتھ امتیازنہ برتا جائے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران میں کم از کم ایک خاتون ممبر کا ہونا لازمی قرار دیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی اہلیت میں لازمی ریٹائرڈ جج کو ختم کیا جائے۔
آپ کے کالم سحر انگیز ہوتے ہیں
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈی سی ا و راجن پور نے ایک اور میٹنگ کے دوران لمز کالج کے مشہورو معروف پروفیسر رسول بخش رئیس سے ملاقات کی ۔ڈی سی او ظہور نے ان کی خدمات کو سراہااور یہ جان کر مسرت کا اظہار کیا کہ وہ عمر کوٹ تحصیل روجھا ن کے رہائشی ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ آپ کے کالم سحر انگیز ہوتے ہیں اور آجکل کی جنریشن کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔رسول بخش رئیس نے بھی ڈی سی او ظہور کی ابتک کی خدمات کو سراہااور مستقبل میں بھی اسطرح ضلع کی ترقی کے لئے کام کرنے کی امید کی۔
ہم گورنمنٹ کے سرکاری اسکولوں کا رزلٹ بہتر بنا نے میں پرائیویٹ سکولوں کی نسبت کافی پیچھے جارہے ہیں ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میرے لیئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم گورنمنٹ کے سرکاری اسکولوں کا رزلٹ بہتر بنا نے میں پرائیویٹ سکولوں کی نسبت کافی پیچھے جارہے ہیں۔اس وقت ہر فرد کی ترضیحات میں یہ شامل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرائے جبکہ نوکری کی بات کریں تو ہو کوئی سرکاری نوکری حاصل کرنا چاہتا ہے ۔میرے خیال میں ہمیں اپنی خامیاں تلاش کرنا ہوں گی تاکہ سرکاری سکولوں کے رزلٹ کو پہلے سے بہتر کیا جاسکے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ڈی سی او آفس میں میٹرک اور ایف اے لیول کے کامیاب 21طالبعلموں کے درمیان فی کس 50000روپے کی ریشو سے بہبود فنڈز کی مدد سے سکالر شپ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او تمام اسٹوڈنٹس کو مبارکباد دی اور خاص طور پر تعریف کی کہ چیک حاصل کرنیوالوں میں سیکیورٹی گارڈ، 2واٹر مین اور درجہ دوم کے بچوں کے بھی نام ہیں ۔
اس کے مقام ازمان میں ونڈ انرجی کا منصوبہ بھی جاری ہے ۔ڈی سی او
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈی سی او راجن پور نے ایک اور میٹنگ کے دوران نئے آنیوالے اے سی روجھان عبدالطیف جان کو ویلکم کیا اور ان کی تمام متعلقہ افسران سے ملاقات کرائی۔ڈی سی او نے کہا آپ سے پہلے اے سی روجھان فاروق صادق 8سال سے زائد کا عرصہ گزار کر گئے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔روجھان تحصیل اپنی نوعیت کی منفرد اہمیت کی حامل ہے،یہ 2صوبوں سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر آباد ہے اور اس کے مقام ازمان میں ونڈ انرجی کا منصوبہ بھی جاری ہے۔اس کے نزدیک ہی گڈو بیراج بھی واقعہ ہے اور ہیلتھ و ایجوکیشن کو لیکر بھی کافی اہمیت رکھتا ہے۔ سیلاب کے حوالے سے بھی کافی جانا جاتاہے،میں امید کرتا ہوں کہ آپ بھی ضلع راجن پور کی ترقی میں اپنا کاص کردار ادا کریں گے ۔ اے سی روجھان عبدالطیف جان نے تمام انتظامیہ کو ویلکم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی پوری لگن اور محنت سے ضلع کو ترقی کی طرف مزید گامزن کرنے کا تہیہ کیا۔
کا مر س کا لج را جن پورمیں ڈی کا م کے طلبہ میں سکا لر شپ کے چیک تقسیم
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)میں بحیثیت نما ئندہ پنجاب حکومت اپنے لئے اس بات کوباعث فخر سمجھتا ہوں کہ آج گورنمنٹ کالج آف کامرس ،ضلع راجن پور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے PEEF کے تعاون سے سکالر شپ حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کو چیکوں کی تقسیم کے لئے مجھے یہ سعادت دی گئی کہ آپ ہونہار قوم کے معماروں کو یہ تحفہ اپنے ہاتھوں سے دوں۔ تعلیم حاصل کرنا آپکا بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے کہ اس کے حصول کیلئے آپ کو سازگار ماحول مہیا کرے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے گورنمنٹ کالج آف کامرس ،ضلع راجن پور میں ڈی کام کے کامیاب طالبعلموں کو سکالر شپ کے تحت فی کس 9000روپے کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او مزید کہا کہ جن 9بچوں کو چیک ملیں ہیں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور باقی بچوں کو مزید محنت کی تلقین کرتا ہوں ۔آج کے دور میں خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور آج کی تقریب میں بھی 8بچیوں نے کالج کا نام روشن کیا ہے جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔میں کالج کی انتظامیہ بالخصوص پرنسپل صاحب نذیر احمد سکھانی کو مبارکباد کا مستحق سمجھتا ہوں جن کی دن رات محنت سے روزانہ کالج کا ریکارڈ بہتر سے بہتر ہوتا چلا جارہا ہے۔تقریب سے پرنسپل صاحب نذیر احمد سکھانی نے بھی دوران خطاب ڈی سی او ظہور کا شکریہ ادا کیا کہ انکو جب بھی اسٹوڈنٹس کا حوصلہ بڑھانے کے لئے مدعو کیا گیا وہ ہمیشہ آئے اور ان کے زیر سایہ کالج کو درپیش مسائل حل ہورہے ہیں جسکی وجہ سے کالج کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے گورنمنٹ کالج آف کامرس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پنجاب بھر میں پنڈی کے بعد سب سے ذیادہ انرولمنٹ کا ریکارڈ لگا چکا ہے اور اپنے ضلع کی بہترین پہچان بن چکا ہے۔تقریب کے آخر میں ڈی کام کی طالبات شمع زیبا،عارفہ رضا،اقصی ٰناز،ناذیہ کوثر،صباء رحمان،جویریہ بلال،لاریب مجید اورزینب بی بی جبکہ ایک طالب علم ارباز حسن کو ڈی سی او صاحب نے چیک پیش کئے۔دو طالبات صباء رحمان اور وشمع زیبا نے خصوصی طور پر ڈی سی او صاحب کو تحفہ پیش کیا،جو انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وصول کیا۔
را جن پور کچہ آپر یشن کے شہداکو خرا ج تحسین پیش کر نے کیلئے تقر یب ،شیلڈ زدی گئیں
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کچے کا علاقہ دوسرا وزیرستا ن اور نو گو ایریا بن گیا تھا پاکستان بھر سے لوگوں کو اغواء کر کے یہاں لایا جاتا تھاراجن پور پولیس نے اپریشن ضرب آہن کے دوران خود کوپنجاب کی بہادر ترین پولیس ثابت کیا۔تقریب میں چھوٹو گینگز کی طرف سے مغوی بنائے گئے 24اہلکاروں،6شہداء8انسپکٹرز،4ڈی ایس پیز 4اے ایس آئی اور 7زخمیوں کو شیلڈز دی گئیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران راجن پور کے زیر اہتمام کچہ اپریشن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اور ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ اپریشن ضرب آہن کے نتیجے صرف راجن پور نہیں بلکہ پورا پاکستان محفوظ ہو گیا ہے کریمنل نے یہاں اپنی کمین گاہیں بنا کر اسے دوسرا وزیرستا ن اور نو گو ایریا بنا دیا ۔ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن نے کہا کچہ کا اپریشن آگ کا دریا تھا ہمارے بہادر اہلکار اس میں کودنے کیلئے بے تاب تھے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے چھوٹو گینگز کے بھاگنے کے تمام راستے بند کر دیے تھے ماضی میں جتنے اپریشن ہوئے ڈاکوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے تھے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ ان کمین گاہوں کو اپنا مسکن بنا کر کریمنل سرگرمیاں شروع کر دیتے تھے۔راجن پور پولیس کے اہلکار ماضی کے ان دھبوں کو دھونے کیلئے کافی جذباتی تھے انہوں نے راجن پور پولیس کو پنجاب کی بہادر ترین پولیس قرار دیا ۔شہادتوں کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ تقریب کے میزبان مرکزی ضلعی صدر انجمن تاجران عبدالرشید ساجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چھوٹو گینگز کو انجام تک پہنچانے والی پولیس کی قربانیوں اور شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آج ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کا مشن ادھورا ہے ہمیں اپنے علاقے کو پر امن بنانے کیلئے پولیس سے تعاون اور ان کے جذبے کی قدر کرنا ہو گی کیونکہ امن ہماری زندگیوں کا ضامن ہے سر پرست اعلی انجمن تاجران امان اللہ قریشی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لڑنے والے قوم کے سپاہیوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں۔ تقریب میں شہداء کے ورثاء ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغوی بنائے جانے والے اہلکار ،اپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاوہ اپریشن ضرب آہن میں حصہ لینے والے دیگر اہلکار بھی موجود تھے ۔جنہیں تقریب میں شیلڈز دی گئیں ۔ڈی پی او راجن پور نے اپریشن ضرب آہن میں شہید ہونے والے بنگلہ اچھا کے ایس ایچ او حنیف غوری کے بھائیوں سے اسٹیج سے اتر کر آبدیدہ ہو کر بغل گیر ہوگئے انہوں نے شہداء کے دیگر ورثاء کو بھی اسٹیج سے نیچے اتر کر شیلڈز دیں دیگر اہلکاروں کو ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اعجاز رندھاوا،ڈی ایس پی جام پور عبدالرحمن عاصم،ڈی ایس پی صدر چوہدری آصف رشید،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پورعبدالرحمن قریشی،میاں نوید ایاز خواجہ و دیگر نے شیلڈز دیں ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کو مرکزی صدر انجمن تاجران عبدالرشید ساجد اور ڈی سی او راجن پور کو سر پرست اعلی انجمن تاجران امان اللہ قریشی نے شیلڈز دیں۔تقریب کے انعقاد میں سرپر ست سٹی انجمن تاجران بلال کھوکھر اور جنرل سیکریٹری میاں ریاض ثاقب، عطا محمد آصف صدر چوک اللہ آباد، سٹی صدر ملک محمد یوسف کی مخلصانہ کوششیں شامل تھیں۔داجل،کوٹلہ مغلاں ،جام پور،فاضل پور،کوٹ مٹھن،روجہان سمیت ضلع بھر سے تاجر برادری کی کثیرتعدادکے علاوہ چوہدری فیاض الحق ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور،نذیر جاویدایس ایچ او تھانہ صدر راجن پور،ملک غلام اصغر ایس ایچ او داجل،ملک جاوید اقبال ایس ایچ او محمد پور،یاسین چن ایس ایچ او فاضل پور او رب نواز کھتران ایس ایچ او مٹھن کوٹ موجود تھے۔
Thursday, 26 May 2016
ملک کو سیکو لر سسٹم کے رحم و کر م پر نہیں چھو ڑ سکتے مولانا ابو بکر
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) جمعیت علما ء اسلا م (ف) تحصیل راجن پو ر کا اجلا س تحصیل امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی کی زیر صدارت جا مع مسجد الر حمن را جن پو ر میں ہوا جس میں مہما ن خصو صی ضلعی پر غلا م یسیٰین شاکر اور ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی قا ر ی حما د اللہ حید ر ی تھے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے مو لا نا ابو بکر عبد اللہ نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلا م ملک میں اسلا می نظام کے نفا د کیلئے جمہو ر ی طر یقے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اورملک کو کسی بھی صو ر ت میں سیکو لرسسٹم کے رحم و کر م پر نہیں چھو ڑ سکتے تحصیل امیرمفتی ارشا د احمد حقا نی نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ضلع را جن پور میں ہر نشست پر امید وار کھڑ ے کر یں گے اور جا گیردار وں کا ڈٹ کر مقا بلہ کر یں گے اور ہم وفا قی حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ انتخا بی اصلا حا ت کے لیے جو پہلے قانون ساز ی ہو چکی ہے آئین کی 62 اور 63 شق پر مکمل عمل در آمد کر ایا جائے اور کچھ لو گ اس میں ابہا م پید ا کر نے کی کو شش کر تے ہیں حا لا نکہ آئین وا ضح ہے اور الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلا ق کا کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ا س پر عمل عمل درآ مد کر ایا جا ئے اور جو لوگ نا د ہند ہ یا ڈیفا ٹر ہیں انہیں الیکشن سے با ہر کیا جا ئے جس کی مثا ل حا لیہ گذ شتہ ہفتے میں انڈ ین پا ر لیمنٹ نے بھی قا نو ن پا س کیا ہے اور ہما رے ضلعی سر پر ست مو لا نا علی محمد صد یقی مر حو م کی وفا ت کے بعدانکی جگر حضر ت ابو بکر عبد اللہ حید ری سر پر ست اعلیٰ ہو نگے اجلا س میں مو لا نا شبیر احمد عثما نی،مو لا نا خلیفہ جلیل احمد ،مو لا نا نذ ر احمد ،مو لا ناخا ن زما ن خا ن ،مو لا نا طا ہر القا سمی گو پا نگ ،مو لا نا محبو ب حسن سو مر و ،سر دار بلا ل خا ن در یشک ،حا جی غلا م سمیت کئی ار کا ن نے شر کت کی آخر میں ضلعی امیر مو لا نا غلام یسٰین شا کر نے ملکی سلا متی و یکجہتی کے لیے دعا کرا ئی
Wednesday, 25 May 2016
ضلع بھر میں ماہ صیام 2016کی برکتوں کو سمیٹنے کے لئے کے سلسلے میں 5رمضان بازار لگائے جا ئینگے ظہو ر حسین گجر
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدی ظہور حسین گجر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ماہ صیام 2016کی برکتوں کو سمیٹنے کے لئے کے سلسلے میں 5رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں۔جوکہ راجن پور،فاضل پور،جام پور،کوٹ مٹھن اور روجھان میں لگائے جائیں گے۔رمضان بازاروں میں تمام ضروری آئٹمز،سٹاف کی تعیناتی،صفائی و ستھرائی کا انتظام،سیکیورٹی کے انتظامات،معیاری اشیا ء کی فروخت اور دستیابی وغیرہ کو ممکن بنا نے کے لئے 2 موبائل ٹیموں کی تشکیل دید ی گئی ہے جو کہ مانیٹرنگ کا کام سر انجام دیں گی۔پہلی ٹیم میں عبدالرؤف ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،خواجہ محسن رسول،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن اینڈ ویلفیئر،عابد سعید ڈسٹرکٹ آفیسر کواپریٹو اور میاں جہانگیر لیبر انسپکٹر راجن پور پر مشتمل ہوگی۔جوجام پور،فاضل پور اور راجن پور کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کرے گی۔ دوسری موبائیل ٹیم عمران منیر ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس،اصغر صدیق ،ڈسٹرکٹ آفیسر((IPWM اور عقیل گل سینئرانسٹرکٹر سول ڈیفینس آفس راجن پورپر مشتمل ہے جسکے ذمہ کوٹ مٹھن اور روجھان میں قائم ہونیوالے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کرنا ہوگا۔
قر آن مجید ہما ر ی زند گیوں کے مشعل راہ ہے مفتی ارشا د احمد حقا نی
را جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلا م تحصیل را جن پو ر کے زیر اہتما م جا مع مسجد صد یقہ فا ضل پو ر میں ما ہا نہ درس قر آن سے خطا ب کر تے ہو ئے اتحا د اہلسنت کے صو با ئی رہنما مفتی ارشا د احمد حقا نی نے کہا کہ قر آن مجید ہما ر ی زند گیوں کے مشعل راہ ہے اور علما ء کرا م کو گلی گلی میں در س قر آن کا اہتما م کر نا چا ہیے اور علما ء کرام ہمیشہ پیا ر محبت اور امن کی تلقین کی ہے اور مذ ہبی رواداری کا د رس دیا ہے اور انہو ں نے مز ید کہا کہ شب برا ۃ کی عظیم نعمت ہے جس میں ہم اپنے گنا ہو ں سے مغفر ت کر اکے آئند ہ والی زند گی کو اچھی بنا سکتے ہیں اگر ہم نے نیکیا ں تو کیں لیکن گنا ہ نہ چھو ڑ ے تو یہ ایسا ہی جیسے کسی ایسے برتن میں ہم نے دودھ ڈالا جس کے نیچے سورا خ ہو آخر میں شیخ الحد یث مو لا ن حیبب الر حمن تو نسو ی نے اپنے فا صحا نہ جملے ارشا د فر ما کر میز با ن خا ن زما ن خا ن کو ہر ما ہ درس قر آن منعقد کر انے پر مبا ر کبا ددی اور ملک کی سلا متی اور امن عا مہ کے لئے خصو صی دعا کرا ئی اس درس قر آن میں مو لا نا طا ہر القا سمی گو پا نگ ،مو لانا ظفر اللہ سیا ل ۔مو لا ناحما د اللہ حیدر ی ،مولا نا امد اد اللہ حیدری ،مولا نا محبو ب الحسن سو مر و سمیت عوا م خصو صی کی کثیر تعداد نے شر کت کی
ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کی فا ضل ہو ر،جا م پو راورداجل میں کا رو ائیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر /چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی راجن پور ظہورحسین گجر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر /سیکرٹری ڈسٹرکٹ فوڈکمیٹی راجن پورعبدالفتاح ہولیو، کی خصوصی ہدایت پرا سسٹنٹ کمشنرجام پورقمرالزمان قیصرانی کی زیرسپرستی ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور کے فاضل پور، جام پوراورداجل میں ایکسپائری ، ناقص، غیرمعیاری اور مضرصحت خوراک تیارکرنے ، سٹورکرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔تفصیل کے مطابق نیوپیالہ ہوٹل جام پور، KFC ، خان ملک شیک اینڈ آئسکریم شاپس فریش فروٹ جا مپورکے خلاف تھانہ سٹی جا م پور میں FIRدرج ۔ کیمیکل اوربھاری مقدارمیں پیپسی، کوک، گورمیٹ، نیسلے، نیسلے جوس کی چھوٹی بڑی تمام ورائٹی ،لیز، پاپولرمینگوجوس اور غیرملکی مشروبات کی بھاری مقدار ایکسپائری فوڈایٹمز موقع پر برآمد، تین ملزمان گرفتار ۔ داجل میں خان ہوٹل پرصحت و صفائی کاناقص انتظام ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرجام پورکی طرف سے موقع پر 15,000/- روپے کا جرمانہ، بسم اللہ بیکرز اینڈکریانہ سٹورکے مالکان کو ایکسپائری مال رکھنے اوربیچنے پر 10,000/- روپے موقع پر جرمانہ اور 7دن کے اندر نظام ٹھیک کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ راجن پوراورجام پور میں گلے سڑے پھل اورسبزیاوایکسپائری سامان کو موقع پر ہی مالکان اور گواہان کی موجودگی میں بھاری مقدارکوتلف کرادیاگیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور کی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمد اکرم وسیم نے ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ڈاکٹرمحبت علی چوہدری ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ جام پورڈاکٹرغلام مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنرجام پور کی زیرسرپرستی میں تحصیل فوڈانسپکٹر جام پور اور علاقہ پولیس اسکواڈکی موجودگی میں کل 150سے زائدانسپکشن کیں 60سے زائدسیمپل لے کر تجزیہ کے لئے ٹیسٹنگ فوڈلیبارٹری بھیج دئیے گئے۔
پرائیوٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں کرداراداکررہے ہیں کنورکمال اختر
را جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پرائیوٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں کرداراداکررہے ہیں۔ تعلیم کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی سے ہمکنارنہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کااظہارسرپرستِ اعلیٰ پرائیوٹ سکولزایسوسی ایشن راجن پور کنورکمال اخترنے رینج ہوٹل میں منعقدنومنتخب عہدیداران کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک ایسازیورہے جونہ توکبھی چوری ہوسکتاہے اورنہ ہی زنگ آلود۔ والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے پھول جیسے بچوں کوزیورِتعلیم سے ضرورآراستہ کریں۔ نومنتخب چیئرمین محمدعارف شبیرنے کہاکہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے نتائج ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ والدین کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے بھرپورکرداراداکریں تاکہ وہ بڑے ہوکرایک سُودشہری ثابت ہوں اورملک وقوم کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری فداحسین نادرنے کہاکہ تعلیم انسان کوانسان بناتی ہے۔ پرائیوٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ اورتعلیم کے فروغ کے لیے بہترین اورمثبت کرداراداکررہے ہیں۔ حکومت کاچاہیے کہ وہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی مکمل سرپرستی کرے۔ اس موقع پرنومنتخب عہدیداران، سرپرستِ اعلیٰ غلام یٰسین اعوان، نائب سرپرست ملک مجیب عالم، چیئرمین چوہدری محمدیونس، وائس چیئرمین خلیل احمدگل، ضلعی صدرمحمدبلال حسنی، تحصیل صدرمحمدصابرشبیرراہی، جنرل سیکرٹری محمدفداحسین نادر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وارث علی پرنس، سینئرنائب صدرملک مشتاق حسین، نائب صدرمحمداکمل لنگاہ،نائب صدردوئم جام رشیداحمد، فنانس سیکرٹری محمدآصف صغیر، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمدسیف اللہ، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری زاہدحسین، جنرل سیکرٹری دوئم اخترعباس جسکانی، جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ خان مکول، لیگل ایڈوائزرزاہد فرید، سپورٹس سیکرٹری رجب علی دریشک، کے علاوہ دیگرتعلیمی اداروں کے پرنسپل اوراورسربراہ بھی موجودتھے۔
قا ر ی محمو د احمد قا سمی کو ضلعی مصا لحتی کمیٹی کا چیئر مین بننے پر مبا ر کباد پیش کر تے ہیں ، سر دار فا روق خا ن دریشک
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سا بق ایم پی اے سر داراما ن اللہ خا ن دریشک کے صا جنر ادے سر دار فا روق خا ن دریشک نے دار العلو م ابو حنیفہ ٹھیڑ کا لو نی را جن پور میں نو منتخب ضلعی مصا لحتی کمیٹی کے چیئر مین قا ر ی محمو د احمد قا سمی کو مبا ر کبا د دیتے ہو ئے کہا کہ ہم جنا ب ڈی سی او کے اس فیصلہ کو خر اج تحسین پیش کر تے ہیں اور قا ری محمو د احمد قا سمی نے کہا کہ میں اپنے پیش رو چیئر مین مو لا نا علی محمد صدیقی مر حو م کے اتحا د بین الما لک وا لے مشن اور مذ ہبی رواداری اپنے ضلع میں قیا م امن کے لئے حتی (الو سیع ) ممکن کو شش کر وں گا انکے سا تھ جمعیت علما ء سلا م کے تحصیل را جن پور کے امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی ،سر دار محمد علی خا ن ،سر دار عبد اللہ عا مر خا ن،کلیم اللہ خا ن دریشک بھی مو جو د تھے آخر میں اپنے ملک کی امن وسلا متی کے لیے خصو صی دعا کرا ئی گئی
وکلا ء کے مسا ئل کا حل وقت کی اہم تر ین ضر ور ت ہے ملک تنو یر سا جد ایڈووکیٹ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وکلا ء کے مسا ئل کا حل وقت کی اہم تر ین ضر ور ت ہے با ر اوربنچ کے تقد س کے لئے اپنی تما م صلا حیتں بر و ئے کا ر لا ئینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر فنا نس سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ر را جن پور ملک تنو یر سا جد ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ غر یب اور مظلو م افراد کو انصا ف دلا نے کے لئے وکلا ء بر داری متحد ہو کر کا م کر ر ہی ہے وکلا ء کا لو نی کے قیا م کے لئے بھر پو ر جد و جہد کر رہے ہیں سا ئلین کو ریلیف دینا اور ان کے مسا ئل حل کر نا ہما رے فر ائض میں شا مل ہے صدر چو ہد ری اما ن اللہ کی قیا دت میں ڈسٹر کٹ با ر راجن پور اپنے فرا ئض کی ادا ئیگی کے لئے دن را ت کو شا ں ہے وکلا ء معا شر ہ کا اہم تر ین حصہ ہے حکو مت کو چا ہیے کہ وکلا ء کے مسا ئل حل کر ے اس مو قع پر جنر ل سیکر ٹر ی فیا ض حسین کو را ئی اور میا ں شہز اداکبر ایڈووکیٹ بھی مو جو دتھے
گند م کو کیڑ وں سے بچا نے کیلئے گو لیوں کی غیر قا نو نی فر وخت پر مکمل پا بند ی عا ئد
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زراعت (پلا نٹ پر وٹیکشن )پیسٹ وار ننگ اینڈ کوالٹی کنٹر ول آف پیسٹی س ئیڈ الیا س رضا کلا چی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ گند م کو کیڑوں سے بچا نے کیلئے جو گو لیا ں استعما ل کی جا تی ہے ان کا جنر ل سٹو ر،کر یا نہ سٹو ر ،پنسا ر سٹو ر ،میڈیکل سٹو ر پر ر کھنا ،سٹو ر کرنا ،سپلا ئی کر نا ،پہنچا غیر قا نو نی فعل ہے اس غیر قا نو نی طر زعمل کی و جہ سے پنجا ب بھر خو د کشیو ں کے واقعا ت میں اضا فہ ہو ر ہا ہے جو با عث تشو یش ہے یہ گو لیا ں صر ف اور صر ف گو ر نمنٹ کے ر جسٹر پیسٹی سا ئیڈ ز ڈیلر جنہو ں نے پیسٹی سا ئیڈ ز لا ئسنس حا صل کیا ہو ا ہے وہی بیچ سکتے ہیں اور مز ید یہ کہا کہ پیسٹی سا ئیڈ زڈیلر ز مذ کو ر ہ گو لیو ں کے سا تھ سا تھ کمپنی کی انو ائس ڈیلر کیش وغیر ہ پر بل کا نٹے خر ید وفر وخت کا مکمل ریکا رڈ ر کھنے اورسٹا ک پر اند را ج کے پا بند ہیں اس سلسلہ میں مزید کہا کہ ان گو لیو ں کی غیر قا نو نی فر وخت پر مکمل پا بندی عا ئد کر دی ہے اس موقع پر زرا عت انسپکٹر را حت راشد ،منیر نا صر ،عبد ا لصبو ر رحما نی ،حسنین عبا س سو نترہ،ریا ض آصف ،عبد الشکو ر رحما نی بھی مو جو د تھے
Tuesday, 24 May 2016
اسحا ق جان کا تبا دلہ ،ڈ یپو ٹیشن پیر یڈ پر سپیشل برا نچ میں تعینا ت
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسحاق جان نے بطور ریڈر اپنی خدمات نہایت شاندار طریقے سے سرانجام دی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور غلام مبشر میکن نے آج اسحاق جا ن ASIکا تبادلہ ڈیپوٹیشن پیریڈ پر سپیشل برانچ میں ہونے پر اسے دفترراجن پور سے نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیااور الواداعی تقریب میں اسحاق جان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بطوراعزاز شیلڈ دی۔ اس موقع پر DSPصدر، DSPروجھان کے علاوہ SHOsاور عملہ دفتر بھی موجود تھا۔
Sunday, 22 May 2016
لیگی حکو مت نے عوا م کو ما یوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عمر ان ستا ر
را جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحر یک انصا ف کے رہنما سٹی کو نسلر محمد عمرا ن ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیگی حکو مت نے عوا م کو ما یو س کے سو ا کچھ نہیں دیا آئند ہ الیکشن میں تحر یک انصا ف بھر پو ر کا میا بی حا صل کر کے حکو مت قا ئم کر یگی انہو ں نے کہا کہ کہ اپوزیشن کے گر ینڈ اتحا د سے حکو متی ٹو لہ شدید بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہے انہو ں نے کہا کہ قا ئد تحر یک عمر ان خان ملک کے مظلو م طبقہ کی تر جما نی کر رہے ہیں عدل وانصا ف پر مبنی حکو مت کا قیا م تحر یک انصا ف کا ما ٹو ہے جب تک ظلم کی حکو مت ختم نہیں ہو تی تحر یک انصا ف کی جد وجہد جا ری ر ہیگی اس مو قع پر عبد الو ہا ب رحما نی ،عبد الشکو ر رحما نی ،عبد ا لصبو ر رحما نی اور دیگر افر اد بھی مو جو د تھے
را جن پور ،بڑ ھتی ہو ئی گر می کی لہر ے بچو ں ،بو ڑھو ں سمیت نو جو انو ں کو بھی نڈ ھا ل کر دیا سٹر کیں ویر ان
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ملک میں بڑ ھتی ہو ئی گر می کی لہر ے بچو ں ،بو ڑھو ں سمیت نو جو انو ں کو بھی نڈ ھا ل کر دیا سٹر کیا ں ویر ان ہو گئی تفصیلا ت کے مطا بق ملک میں بڑ ھتی ہو ئی گر می کی شد ید تر ین لہر نے را جن پو ر میں اپنا اثر دکھنا شر و ع کر دیا ہے جس سے لو گ نڈھا ل ہو گئے ہیں گر می کی شد ت کا زیا د ہ تر بچے ہو تے نظر آر ہے ہیں پچھلے دو تین دن سے در جہ حر ارت 49 ڈگر ی تک پہنچا گیا ہے
مفتی ارشا د احمد حقا نی کی زیر صارت اتحا د اہلسنت والجما عت کا ما ہا نہ ضلعی اجلا س
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتحا د اہلسنت والجما عت ضلع را جن پور کا ما ہا نہ ضلعی اجلا س صو با ئی نا ئب نا ظم اعلیٰ مفتی ارشا د احمد حقانی کی زیر صدارت جامع مسجد عثما نیہ کو ٹ مٹھن میں منعقد ہوا جس میں خطا ب کر تے ہو ئے مقر ر ین نے کہا کہ ملک میں امن واما ن کے لیے امت کو قر آن مجید اور اسو ہ رسو ل اکرم پر عمل کر نا ہو گا جس کیلئے علما ء کرا م درس قر آن کو اپنا مشن بنا ئیں اور اگر ہم نے دہشت گر دی جیسی لعنت سے بچنا ہے تو ہمیں اپنے اکا بر ین اسلا ف کے طر یقہ کا ر کو اپنا یا ہو گا اور کل شب بر اہ میں پو ری پا کستا نی قو م سے اپیل کیجا تی ہے کہ جہا ں وہ اپنے اپنے دعا گو ہو ں وہا ں اپنے وطن عز یز ملک پا کستا نی کی سا لمیت اور استحکا م کے لیے خصو صی دعا کر یں اور انہو ں نے کہا کہ حسا س اداروں سمیت متعلقہ اداروں نے دینی مد ارس کی مکمل چھان بین کی لیکن الحمد اللہ کچھ بھی منفی مو اد بر آمد نہ ہوا دینی مد ارس نے ہمیشہ ملکی سلا متی اور استحکا م کے لیے اپنا کر دار ادا کیاعلما ء دینی مد ارس کا د ہشت گر دی اور دہشت گر دوں سے کو ئی تعلق نہیں یہا ں سے پیا ر محبت امن واما ن سکو ن کا درس ملتا ہے آخر میں قر اردار کے ذر یعے ملکی حا لا ت کے پیش نظر قا ئد جمعیت مو لا نا فضل الر حمن کی جر ات وسیا سی بصیر ت کو خر اج تحسین پیش کیا گیا اور صو با ئی سیکر ٹر ی اطلا عا ت اقبال اعوان کے جوا ں سال بیٹے کی مو ت پر ان سے اظہا ر تغر یت کی گئی اور ضلع را جن پو ر کے فخر قا ری محمو د احمد قا سمی کوضلعی مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین بننے پر مبا ر کبا د دی گئی اور ضلعی جنرل سیکر ٹر ی مو لا نا طا ہر القا سمی کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو نے ہر اور تحصیل را جن پو ر کے امیر مو لا نا شبیر احمد عثما نی اور ضلعی سر پر ست مفتی محمد عبد اللہ کو عمر ہ کی ادا ئیگی پر مبا ر کبا د دی گئی اجلا س میں مو لا نا باقر دریشک ،مو لا نا خلیفہ جلیل احمد ،مو لا نا ثنا ء اللہ ،مفتی محمد اجمل ،مو لا نا شا ہد معاویہ ،مو لا نا قا ر ی ہد ایت اللہ ،مو لا نا عبد القیو م ،خا ن زمان خا ن سمیت کئی ار کا ن نے شر کت کی اور بھا ئی جلیل الر حمن صد یقی کو ڈوثیر نل امن کمیٹی کا ممبر بننے پر مبا ر کبا د دی گئی
ر مضان با زاروں میں عوا م کو سستی اشیابا آسا نی دسیتا ب ہو ں گی ظہو ر حسین گجر
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بے شک مسلمانوں کے لئے ماہ رمضان ایک بہت ہی مقدس مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے پناہ برکتوں کانزو ل ہوتا ہے۔تمام امت مسلمہ کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ہماری زندگیوں میں پھر یہ مقدس مہینہ آرہا ہے اور ہمیں بحیثیت ضلعی انتظامیہ راجن پور یہ موقع مل رہا ہے کہ ضلع بھر میں اس ماہ مقدس کا استقبال کرسکیں اور اس مہینہ کو اپنے اور تمام مسلمانوں کے لئے باعث مغفرت بنا سکیں۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ماہ رمضان کی آمد اور اس کے استقبال کے لئے کیئے جانیوالے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی،اسسٹنٹ کمشنر جا م پور قمر الزمان قیصرانی،تحصیل دار،ٹی ایم اوز،ای ڈی او زراعت،ای اے ڈی اے،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی،سول ڈیفینس آفیسر اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈ ی سی او کو اے ڈی سی نے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع بھر میں3جون 2016سے 5رمضان بازار لگائے جائیں گے جو کہ راجنپور،جام پور،فاضل پور،روجھان اور کوٹ مٹھن میں لگائے جائیں گے۔تمام رمضان بازاروں میں فیئرپرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی تاکہ معیاری اور سستی اشیاء باآسانی دستیاب ہوسکیں۔14ائٹمز عام مارکیٹ کے ریٹس سے کم ریٹس پر ملیں گی جن میں بالترتیب ٹماٹر،آلو،پیاز،کریلہ،بھنڈی،کدو،سیب ،کیلا،کھجور،سفید چنا،دال چنا،بیسن،دال ثابت،دال ماش اور بناسپتی چاول شامل ہیں۔اس کے علاوہ آٹے اور چینی پر سبسڈی دیجائے گی۔سیکیورٹی کے حوالے سے بتایاگیا کہ تمام رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جا رہے ہیں،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔صفائی کے حوالے سے ٹی ایم ایز والے ڈیل کریں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے ذمہ پارکنگ کا نظام ہوگا۔گوشت کی فروخت صبح 8بجے سے دن 12بجے تک کی جاسکے گی اور افطاری کے لئے جام پور،راجن پور اور روجھان میں مختلف مقامات پر مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے۔ڈی سی او راجن پور نے تما م محکموں کو انتظامات بہتر طریقے سے کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ابھی تک کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ تمام ضلعی انتظامیہ کے لوگ ماہ رمضان میں اپنے کام کو عبادت سمجھ کر نبھائیں اور یقین کرلیں کہ اللہ تعالیٰ اس کا اجر ان کو ضرور دیگا۔میری ضلع بھر کے تما م ترتاجران سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان کی خوشی میں جتنا ہوسکے صارفین کو ریلیف دیں اور ماہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹیں۔
را جن پو ر فخر جہا ں پا رک کے نز دیک چا ر لا کھ سے کھا لے کی تعمیر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے فخرجہاں پارک کے نزدیک کھالے کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا اور دعاکروائی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ضلعی انتظامیہ راجن پور تمام فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی پوری جاں فشانی اور لگن سے کام کر رہی ہے۔ راجن پور کو سر سبز و شاداب بنا نے کے لئے زیر زمین میٹھا پانی اور نالے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جس کی توسیع کی بناء پر یہ نالہ فخر جہاں پارک سے ہوتا ہواسول کلب ،ڈی ایچ کیو ہسپتال اورنرسنگ سکول تک جائے گاجو وہاں پر موجود پودوں،درختوں اور لان میں نہر کا پانی پہنچانے کا سبب بنے گا۔امید ہے کہ اس سے زیر زمین پانی مزید میٹھا بن جائے گا اور اس کی مزید توسیع بھی آ ئندہ کریں گے ۔ ڈی سی او راجن پور نے مزید کہا کہ اس سے قبل یہ کھالہ قطب نہر سے فخر جہاں پارک،آفیسر کالونی،ڈی سی او آفس اورڈی پی او آفس تک پانی لے کرجا رہا ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،واٹر منیجمنٹ کے افسر،ڈی ایم او،عبد الرحمان لاکھاای ڈی او تعلیم اور دیگر موجود تھے۔ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ یہ منصوبہ چودہ لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلیا جائے گا اور اس ٹارگٹ کے حصول کے لئے پوری ٹیم ملکر کام کر رہی ہے۔
Wednesday, 18 May 2016
ایس ایچ او چو ہد ری فیا ض الحق کیشبا نہ روز محنت لگن ،فر ض شناسی ،بہا دری اور بھر پو ر پو لیس گشت سے علا قے بھر میں جر ائم پیشہ عنا صر کی نیند یں حر ام ہو گئی ہے عمر ان ستا ر
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایس ایچ او ما ڈ ل تھا نہ سٹی چو ہد ری فیا ض الحق کیشبا نہ روز محنت لگن ،فر ض شناسی ،بہا دری اور بھر پو ر پو لیس گشت سے علا قے بھر میں جر ائم پیشہ عنا صر کی نیند یں حر ام ہو گئی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر نو جو ان کو نسلر وارڈ نمبر 2 محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر انجمن تا جر ان پیسٹی سا ئیڈ ز را جن پو رکے جنر ل سیکر ٹر ی عبد ا لصبورر حما نی نے کہا ہے کہ ڈی پی اورا جن پور غلا م مبشر میکن اور ڈی ایس پی چو ہد ری محمد آصف رشید کی سر برا ہی میں پو لیس ضلع بھر میں عوام کے جا ن وما ل ،آبر وکے تحفظ کے لیے کو شا ں ہے انجمن تا جرا ن پیسٹی سا ئیڈز را جن پورمیں امن وامان کے قیا م کیلئے پو لیس کے سا تھ بھر پو ر تعا ؤ ن کر نے گی اس مو قع پر سیٹھ اللہ بچا یا ،طا ہر مقصود ،حا جی عا بد جمشید مکو ل،عبد الطیف گو ند ل و دیگر بھی مو جو د تھے
جعلی زر عی ادویا ت کے مر تکب دکا ند ار قانو نی سزا سے نہیں بچ پا ئیںگے الیا س رضا کلا چی
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )معیا ر اور مقدار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا نٹ پر و ٹیکشن محکمہ زراعت را جن پو ر الیا س رضا کلا چی نے کو ٹلہ عیسن ،شکا ر پو ر اور دیگر علا قوں میں پیسٹی سا ئیڈ زکی شا پ پر اچا نک چھا پے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ خا د م اعلیٰ پنجا ب کی خصو صی ہد ایا ت پر عمل کر تے ہو ئے پیسٹ سائیڈز شاپ پر کھا د اور سپر ے وغیر ہ کی کو الٹی چیک کی جا ر ہی ہے دو نمبر جعلی زر عی ادویا ت کے مر تکب دکا ند ار قانو نی سزا سے نہیں بچ پا ئیں گے حکو مت پنجا ب کاشت کا روں کی فلا ح و بہو د اور زراعت کے شعبہ کی تر یج وترقی کے لئے ٹھو س پا لیسی مر تب کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ عوا م کو چا ہیے کہ وہ دو نمبر جعلسا ز زرعی ادویا ت ر کھنے والے عنا صر کی نشا ند ہی کر یں تا کہ ایسے جعلساز وں کے خلا ف تا د یہی کا رو ائی کر کے ان کا صفا یا کیا جا ئے اچا نک چھا پہ کے دوران اسسٹنٹ ڈائر یکٹر الیاس رضا کلا چی نے ٹیم کے ہمر اہ ادویا ت کے سمپیل اور نمو نے چیک کئے اور انہیں لیبارٹربھجو ائے اس مو قع پر انسپکٹر پلا نٹ پر وٹیکشن را حت را شد اور دیگر محکمہ زراعت کے اہلکا رو ں اور میڈ یا کے نما ئند ے بھی مو جو د تھے
Tuesday, 17 May 2016
زمینی تنا ز ع،دو بر ادریو ں میں تصا دم،چا ر خوا تین سمیت متعد د زخمی
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)زمین کے تنازعہ پر مٹھن کوٹ کی دو برادریوں کے درمیان تصادم،فائرنگ،چار خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے سخت کشیدگی کے باعث ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اعجاز رندھاوا موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے ایک فریق کے ساتھ مل کر گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد اور فائرنگ کی۔ٹانگ پر گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ شہر کی دو وینس اور درکھان برادریوں کے درمیان 5ایکڑ زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے ۔جس کا مقدمہ تین روز قبل تھانہ مٹھن کوٹ میں درج کیا گیا ۔درکھان برادری نے الزام لگایا کہ پولیس نے وینس برادری کے درجنوں افراد کے ساتھ ان کے گھروں میں گھس کر خواتین پر شدید تشدد کیا جس سے ایک درجن کے قریب خواتین زخمی ہو گئیں جن میں چار خواتین نظام مئی،حمید مائی،امینہ بی بی،اور جمالو بی بی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اے ایس آئی یاسین نے ایک نوجوان فرید بخش کی ٹانگ پر گولی مار کر اسے زخمی کر دیا جسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ غلام قادر،عبدالمجید،اور محمد نوید بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔کشیدگی کے پیش نظر ڈی ایس پی چوہدری اعجاز رندھاوا موقع پر پہنچ گئے انہوں نے صحافیو ں کو بتایا کہ پولیس پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔تاہم ایک فریق نے پولیس کی متنازعہ اراضی پر موجودگی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے پولیس نے کسی قسم کی فائرنگ یا گھروں میں گھس کر تشدد نہیں کیا انہوں نے کہا کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گئے۔
Monday, 16 May 2016
قا ری محمو د احمد قا سمی کی زیر صدارت مصالحتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلعی مصا لحتی کمیٹی کا پہلا اجلا س ضلعی چیئر مین قا ری محمو د احمد قا سمی کی زیر صدارت مصالحتی کمیٹی کے آفس میں منعقد ہوا جس کا ایجنڈ ا گذ شتہ دنو ں ضلعی انتظا میہ اور وکلا ء کے در میا ن تلفی کے بعد صلح پر اظہا ر تشکر ادا کر نا تھا جس میں ای ڈی او سی ڈی غلا م اصغر جلبا نی ،ملک جما ل فر ید ،انجمن تا جر ان کے صدر علا الد ین خا ن مز اری ،ڈسٹر کٹ با ر کے صدر چو ہد ری امان اللہ ،پر یس کلب کے جنر ل سیکر ٹر ی محمد نسیم لا کھا ،جمعیت علما ء اسلا م (ف) کے مفتی ارشا د احمد حقا نی مسلک بر یلو ی کے مفتی شفیق احمد اہل تشیع کے سید احسن حسین شمسی ایڈووکیٹ اور پر یس کلب کے سا بق صدر امجد فا روق ،چو ہد ری محمد یا سر ،محمد الیا س رضا نے شر کت کی اجلا س سے مقر ر ین نے ضلعی انتظا میہ اور وکلا ء کے ما بین مسئلہ کے حل پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ہما را ضلعی امن کے لحا ظ سے مثا لی ہیاور مثا لی ر ہے گا جس میں ضلع کے تما م مکتبہ فکر کے علما ء کر ام سیا سی سما جی رہنما ،پر یس کلب کے رہنما اور امن کمیٹی کا بہت کلید ی کر دار ہے جس پر ان کو خر اج تحسین پیش کی جا تی ہے اور تما م مقر رین نے نئے چیئر مین کو عہد ہ سنبھا نے پر مبا ر کبا د دی اور اپنے ہر قسم کی معا ونت کا یقین دلا یا آخر میں مولا نا با قر جسکا نی نے دعا کرا ئی
فو ڈ سنٹر ز پر کسانو ں کا استحصا ل کیا جا رہا ہے شا ہد نو از آرا ئیں
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )فو ڈ سنٹر ز پر کسانو ں کا استحصا ل کیا جا رہا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر دریشک گر و پ کے رہنما شا ہد نو از آرا ئیں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہا کہ حکو مت کی کسا ن کش پا لیسو ں کی بد ولت کسان و شتکا ر شد ید پر یشان ہیں اور فو ڈسنٹر ز پر مڈل مین اور آڑھتیو ں کو نواز نے کیلئے با ر دانے کے حصو ل کوپیچد ہ بنا یا گیا ہے انہو ں نے مز یدکہا کہ کسا ن سے دا نہ دا نہ خر یدے کا دعو یٰ کر نے والی حکو مت نے عوا م کی مشکلا ت میں اضا فہ کر دیا اور کسان اپنی گند م اونے پونے دامو ں بیچے پر مجبو ر ہے اس مو قع پر سیٹھ اللہ بچا ر ،سید اصغر شا ہ ،ظفر اقبا ل و دیگر بھی مو جو دتھے
Sunday, 15 May 2016
را جن پو ر میں مطیع الر حما ن شہید کی غا ئبا نہ نما ز جناز ہ
راجن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)جما عت اسلا می را جن پو رکی جا نب سے امیر جما عت اسلا می بنگلہ دیش مو لا نا مطیع الر حمن نظا می شہید وں کی غا ئبانہ نما ز جنا ز ہ پر وفیسر عبد السمیع قا ضی امیر ضلع کی اما مت میں کچہر ی چو ک میں اد اکی گئی جس میں جما عت اسلا می کے کا ر کنا ن ،وکلا ء شہر یو ں اور انجمن تا جر ان نے شر کت کی نما ز جنازہ کے بعد امیر جما عت اسلا می بنگلہ د یشن حکو مت کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ہ اور شد ید نعر ے با ز ی کی گئی اس مو قع پر فاروق چو ہد ری امیر جما عت اسلا می را جن پور شہر،پر وفیسر ایا ز احمد کھو کھر ،آصف اقبال پٹھان جنر ل سیکر ٹر ی جما عت اسلا می را جن پو ر ،عبد المجید خا ن پٹھا ن ایڈووکیٹ و دیگر مقر رین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم شہید کی پا کستا ن اور پا ک ا فو اج سے وفا دار ی کی پا واش میں بنگلہ دیشی حکو مت کی جا نب سے دی جا نیو الی پھا نسی کی شد ید مذ مت کر تے ہیں ہم وز یر اعظم پا کستا ن اور آر می چیف سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ بنگلہ دیشی حکو مت سے جما عت اسلا می کے قا ئد ین کی پھا نسیو ں اور سز اؤ ں کے سلسلہ کو فی الفور بند کر ائے
زر عی ادویا ت کے ڈیلرز اپنی دوکا نو ں اور سٹو ر میں آگ بجھا نے والے آلا ت کا انتظا م کر یں الیا س ر ضا کلا چی
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا نٹ پر وٹیکشن الیا س رضا کلا چی نے کہا کہ زر عی ادویا ت کے ڈیلرز اپنی دوکا نو ں اور سٹو ر میں آگ بجھا نے والے آلا ت کا انتظا م کر یں دوکا نو ں پر واش بیسن ،صا بن تو لیہ کا بند وبست ہو نا چاہیے اور دیگر ایگز را سٹ فین لا ز می لگا ئیں کریا نہ اور مٹھا ئی کی دو کا نو ں اور رہا ئشی علا قو ں سے دور اپنی دکا نیں اور سٹو ر بنا ئیں ما سک پہن کر سٹو ر کے اند ر جا ئیں صر ف اور صرف زرعی مقا صد کیلئے زر عی ادویا ت فر وخت کر یں نا با لغو ں اور زرعی مقا صد سے ہٹ کر استعما ل کر نے وا لے افراد کو فر وخت نہ کر یں اپنی نوا ئسیں ڈیلر شپ اور ریکا رڈ بنا کر ر کھیں کا شتکا رو ں کی زرعی ادویا ت کی فروخت کے وقت ،رسید جا ر ی کر تے وقت ڈیلر کا شتکا ر کا نا م ولد یت علا قہ شنا ختی کا رڈ اور مو با ئل نمبر لا ز می در ج کریں ڈیلر صر ف اور صر ف رجسٹر ڈ کمپنیوں سے کا رو با ر کر یں ایسا نہ کر نے کی صور ت میں ان ڈیلر حضر ات کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی اس مو قع پر راحت راشد زراعت آفیسر پلا نٹ پر وٹیکشن نے را جن پور کے ڈیلر ز حضر ات سے اپنے خیالا ت کا اظہا ر کیا یہ میٹنگ پیسٹی سا ئیڈ ڈیلرز ایسو سی ایشن کے تعا ؤ ن انجا م پا ئی ضلع را جن پور کے صدر حا جی محمد اشر ف طا رق ،سیکر ٹر ی جنر ل عبد ا لصبورر حما نی ،مر زا سلطا ن سکندر ،ملک عا شق حسین بھٹہ اور ڈیلر حضرا ت کی ایک بڑ ی تعدا د نے شر کت کی
را جن پو رکے سکو لو ں کے نا م پو لیس شہد ائےسے مسنوب ،نو ٹیفکیشن جا ر ی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی جانب سے کچے کے علاقہ میں حالیہ آپریشن کے نتیجہ میں 6پولیس شہداء کو ضلع راجن پور کی تاریخ میں ہمیشہ امررکھنے کے لئے ضلع بھر میں اسکولوں ،تھانہ اورسڑک کا نام شہداء سے منصوب کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کو ایک تجویز بھیجی گئی تھی،جس پر حکومت پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف اسکولوں وغیرہ کا نام پولیس شہداء سے منسوب کرتے ہوئے باضابطہ طور پرنوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول داجل کانام گورنمنٹ حنیف غوری شہید ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی چھینہ کانام گورنمنٹ محمد اجمل شہید، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ مٹھن کانام گورنمنٹ محمد طارق شہید،گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والہ کانام گورنمنٹ اما ن اللہ شہید ،گورنمنٹ ہائی سکول سکھانی والہ کا نام گورنمنٹ شکیل احمدشہید،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 5داجل کا نام گورنمنٹ عبید اللہ فہیم شہیدرکھ دیا گیا ہے۔تھانہ داجل کا نام بھی بدل کر تھانہ حنیف غوری شہید رکھ دیا گیا ہے۔ڈی سی او راجن پور نے حکومت پنجاب کی اس کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے لائق تحسین پیش کیا ہے اور ضلع راجن پور میں پولیس شہداء کی فیملیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ضلع راجن پور کی عوام کی طرف سے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تما م متعلقہ ادارے مل کر پو لیو مہم کو کا میا ب بنا ئیں ظہو ر حسین گجر
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر مرتبہ باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ضلع راجن پور میں اس کے لئے آگاہی مہم بھی کامیاب رہی ہے اور اب مجھے امید ہے کہ آپ تمام متعلقہ لوگ اس مرتبہ کے ٹارگٹ کو بھی انشاء اللہ با آسانی مکمل کرلیں گے۔ان باتوں کا اظہار ڈ ی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کریم فیاض لغاری،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان، سید آفتاب شاہ پولیو کنٹرول روم،ڈاکٹر صدیق خان ،منیجر اوقاف اور متعلقہ افراد موجود تھے۔ پولیو کنٹرول روم کے مانیٹرنگ انچارج ڈاکٹر محبت علی اور ڈاکٹر علی ہاشم نے دوران بریفنگ ڈی سی او کو بتایا گیا کہ اس مرتبہ کا ٹارگٹ 3,92,576بچوں کا ہے اور اس کے لیئے 1000سے زائد ٹیمیں ملکرضلع بھر میں کام کریں گی۔3روزہ پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوکر 25مئی تک جاری رہے گی اور امید ہے کہ تمام ٹیم اپنی پوری لگن اور محنت سے اس مہم کو کامیاب بنائیں گی۔بعد ازاں ڈی سی او نے تحصیلدار اعظم خان گوپانگ کے کزن اور بھائی کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی اجلاس بھی کیا۔اجلاس میں مشترکہ طور پر مرحومین کو ایصال ثواب پہنچانے اور درجات بلند کرنے کے لئے خصوصی دعا ء کا اہتمام کیا گیا۔
شہد ائے پو لیس کو جس قد ر خراج عقید ت پیش کیا جا ئے کم ہے کو نسلر محمد عمران ستا ر رحما نی ، ملک تنو یر سا جد
را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور کے سیا سی وسما جی حلقو ں کو نسلر محمد عمران ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ ،فنا نس سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ررا جن پور ملک تنو یر سا جد ایڈووکیٹ ،ریا ض آصف ،جنر ل سیکر ٹر ی پیسٹی سا ئیڈعبد ا لصبو ر ر حما نی،حسنین عبا س سو نتر ہ ،میرخلیل احمد خا ن سنجر انی ،عبد الشکو ر رحما نی اور دیگر حلقوں نے قو می اسمبلی میں شہد ائے پو لیس ضلع را جن پور کی کچہ آپر یشن میں بہا در ی جرا ت کو خرا ج عقید ت پیش کر نے اور شہد اء کے درجا ت کی بلند ی کے لئے کرا ئی گئی دعا کوخوش آئند ہ قرار دیا گیا عوا می حلقوں کے مطا بق شہد ائے پو لیس کو جس قد ر خراج عقید ت پیش کیا جا ئے کم ہے ہما ر ی پو لیس اور پا ک آر می نے ہر مشکل وقت میں نہا یت اور بہا دری اور جرات کا مظا ہر ہ کیا اور وطن و عوا م کی حفا ظت کے لئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کیا پا ر لیمنٹ جیسے فور م میں شہد ائے پو لیس کو خرا ج عقید ت پیش کر نا اور بلند ی درجا ت کی دعا کر نا یقیناًایک اچھا عمل ہے جسے ضلع را جن پور سمیت پو ر ملک بھر کی عوا م نے سرا ہا ے
Friday, 13 May 2016
حکو مت وکلا ء بر داریکے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کر ے ملک تنو یر سا جد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)عوا م کے مسا ئل کے حل اور حقو ق کی فرا ہمی میں وکلا ء اہم کردار اداکر ر ہے ہیں با راور بنچ کے تقد س کے لئے اپنی تما م صلا حیتں بر وئے کا ر لا ر ہے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر فنا نس سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ر را جن پو ر ملک تنو یر سا جد ایڈ ووکیٹ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ وکلا ء بر داری متحد ہو کر عوا م النا س کو حقو ق دلوانے اور ان کے مسا ئل حل کر نے میں دن را ت جد و جہد کر ر ہی ہیں انہو ں نے کہا کہ افسو س کی با ت یہ ہے کہ عوا م کے حقو ق دلوا نے میں اہم کر دار ادا کر نے وا لہ طبقہ خو د مسا ئل کا شکا ر ہے حکو مت کو چا ہیے کہ وہ کلا ء بر داری کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر ے نئے چیمبر ز کی منظو ر ی ڈسٹر کٹ با ر کے وکلا ء کی جد و جہد کا نتیجہ ہے ہے انشا ء اللہ وکلا ء کا لو نی کا قیا م بھی ہما ر ے ددر عمل میں آئے گا ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جن پور محمد اسلم ڈسٹر کٹ با ر را جن پور کے وکلا ء کے مسا ئل کے حل کے لئے از خو د د لچسپی ر کھتے ہیں جس کے لئے ہم ان کے بے حدمشکو ر ہیں اس مو قع پر جنر ل سیکر ٹر ی فیا ض حسین کو را ئی ،میا ں شہزاد اکبر ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا ء بھی موجو د تھے
سرا ئیکی صو بہ کا نام پر عوا م کو بےوقو ف نہیں بنا یا جا سکتا ،سیا سی ر ہنما
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم ،سرائیکی صوبہ کے نام پر ذاتی مفاد کی سیاست کرنے کی شدید مذمت،عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار سیاسی کارکنوں محمد حفیظ،ذوالفقارخان،محمد ابوبکر،مرزا وسیم،علی حسن ٖغوری اور رانا محمد مہران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرائیکی صوبہ کے حامی قوم پرستوں نے ن لیگ کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے سرائیکی صوبہ کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ذاتی مفاد کو ترجیح دی جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ علیحدہ صوبہ کے قیام سے ہی ممکن ہے مگر دھڑوں میں بٹے سرائیکی قوم پرستوں کے رویے سرائیکی صوبہ کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔مرحوم تاج لنگاہ نے جو بوٹا لگایا تھا اس کی آبیاری نہیں کی گئی ۔ان نوجوانوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک نئے پلیٹ فارم سے سرائیکی صوبہ کے قیام کی پر امن جدوجہد کریں گئے اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے اور جلد ہی خواجہ فرید ؒ کے دربار سے اس کا آغاز کریں گئے اور سرائیکی صوبہ کیلئے ذاتی مفاد کی سیاست کرنے والوں کو بے نقاب کریں گئے۔
ڈینگی سے بچا واپنے اردگر د کا ماحو ل صا ف ستھر ا ر کھیں مسز شا ہنیہ ناز
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا حملہ بھی بڑھ جاتا ہے۔اس لئے ڈینگی سے بچنے کے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔کہیں بھی فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔مکمل آستین والے کپڑے پہنیں اور غروب آفتاب کے وقت مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے کالج ہذا کے زیر اہتمام ڈینگی سے آگاہی بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسرز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے طالبات سے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کی معلومات کو جتنا ممکن ہو سکے آگے پھیلائیں تاکہ اس سے آگاہی میں اضافہ ممکن ہو۔تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اس کی افزائش والی جگہیں ختم کرنا ہوں گی۔تاکہ لاروا پرورش نہ پا سکے اور ماحول کو زیادہ سے زیادہ ڈینگی سے محفوظ بنایا جاسکے۔
Wednesday, 11 May 2016
طلعت عباس نے را جن پورکو سر سبز شا داب کر دیا ظہو ر حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس ایک فرض شناس آفیسر ہیں اور رات دن خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔انہوں نے اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ضلع راجن پور کو سر سبز و شاداب کر دیا ہے۔انہوں نے ہسپتال ،سول کلب،گوراقبرستان،ڈی سی او کمپلیکس،سیشن کورٹ اور شہر بھر کے دیگر مقامات پر پودے لگائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس کے ٹرانسفر کے موقع پر ان کی الوداعی تقریب سے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبد الفتاح ہلیو، چیف کنوئنر جنگلات، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایم او عبد الرؤف،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ای ڈی او فنانس اینڈ پلانگ راؤ عطا اللہ ،ایس این اے عبد الرحمان لاکھااور صدر ایپکا اسلم چانڈیہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈی سی او اور دیگر ضلعی افسران نے ان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔
Monday, 9 May 2016
ڈی سی او را جن پور کو مصا لحتی کمیٹی کو فعال کر نے چیئر مین قاری محمود احمد قاسمی کو بنا نے پر خرا ج تحسین
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جمعیت علما ء کرام (ف) ضلع را جن پور کے امیر مو لا نا غلا م یسیٰن شا کر ضلعی امن کمیٹی کے ممبر مو لا نا ابو بکر عبد اللہ قا ر ی حما داللہ حیدر ی اتحا د اہلسنت کے ضلعی امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی ،مو لانا طا ہر القا سمی جمعیت علما ء کرا م (س) پنجا ب کے تر جما ن مو لا نا عبد الصمد در خو استی اور تنظیم اہلسنت کے مر کز ی ضلع مو لا نا عمر فاروق جما عت غر با اہلحد یث کے ر ہنما سید عبد الر حمن شاہ اور پر یس کلب را جن پور کے صد ر عبد الحمید شا کر ،جنر ل سیکر ٹر ی محمد نسیم لا کھا ،سا بق صدر پر یس کلب محمد امجد فا روق ،حسنین عبا س سونترہ ،عبدا لصبور رحما نی اور انجمن تا جرا ن کے ر ہنما سر دار علا وہ الد ین مز اری اور ند یم قریشی نے ڈی سی او راجن پور کو مصا لحتی کمیٹی کو فعا ل کر نے اور اسکا چیئر مین قا ر ی محمو د احمد قا سمی کو بنا نے پر دلی خوشی کااظہا ر کر تے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا اور مید ظا ہر کی ضلع کو پر امن بنا نے اور مصا لحتی کر دار اد اکر نے کے لیے بھر پور اپنی توانا ئیاں صر ف کر یں گے اور ہم ان کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعا لیٰ انکی مد نصر ت فر ما ئے اور ہم قا ری محمو داحمد قا سمی کو بھی مبا ر کبا د پیش کر تے ہیں
ضلع بھر میں ڈسٹر کٹ فوڈ اتھا رٹی کے چھا پے ،پا نچ مراکز سیل ،بھا ری جر ما نے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں محمد شہباز شر یف کی خصوصی ہد ایا ت پر ڈی سی او را جن پور ظہو ر حسین گجر اور ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر / سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ فو ڈ کمیٹی عبد الفتا ح ہلیو نے ڈسٹر کٹ فوڈ اتھا ر ٹی ڈسٹر کٹ گو ر نمنٹ را جن پور کو ضلع بھر میں نا قص ،غیر معیا ر ی اور مضر صحت اشیا ئے خو ردونوش کی یا ری ،فر وخت اور سٹو ر کر نے میں ملا ؤ ٹ کر نے والے ملا ؤ ٹ ما فیا اورسہو لت کا رو ں کو لگا م ڈالنے کے لئے ضلع بھر میں ڈسٹر کٹ فوڈ اتھا رٹی کے چھا پے ڈسٹر کٹ فوڈ اتھا رٹی کا ضلع بھر میں کا رو ائیو ں کا مقصد لیہ میں مٹھا ئی سے متا ثر ہ جا نی ہلا کتوں کے پیش نظر ڈسٹر کٹ کو ارڈی نیشن آفیسرر اجن پور کے حکم پر فو ڈ اتھا رٹی نے بڑ ے پیما نے پر چیکنگ معا ئنہ اور انسپکشن اور کا رو ائیو ں کا سلسلہ جا ر ی کر دیا ہے جس کے تحت کا روائیا ں کر تے ہو ئے ضلع بھر میں ڈسٹر کٹ کو ارڈی نیشن آفیسرر اجن پور کے حکم پر ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر / سیکرٹر ڈسٹر کٹ فو ڈ اتھا ر ٹی عبد الفتا ح ہلیو ،ایگزیکٹو ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ را جن پور ڈاکٹر فیا ض کر یم لغا ری ،ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر محبت علی چو ہد ر ی کی خصو صی ہد ایت پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ را جن پور ڈاکٹر مجیب لغا ری ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ جا مپو ر ڈا کٹر غلا م مصطفی ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ روجھان ڈاکٹر لجیپ را ئے کی سر برا ہی ڈسٹر کٹ فو ڈ انسپکشن ٹیم کے انچا ر ج ڈسٹر کٹ فوڈ انسپکٹر محمد اکر م وسیم نے ڈسٹر کٹ اور تحصیل فوڈ انسپکٹر وں کے ہمر اہ را جن پو ر ،جا مپو ر اور ر وجھا ن کے شہر ی دیہی علا قو ں کی چھو ٹی بڑی ما ر کیٹو ں میں محکمہ صحت ،محکمہ خو را ک ،محکمہ لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیر ی ڈوپلیمنٹ ،محکمہ تحصیل اینڈ میو نسپل ایڈ منسٹر یشن اور محکمہ زراعت کے فو ڈ انسپکٹر وں کے ذ ر یعے ضلع بھر میں کل 1165 انسپکشن کی گئیں اور مختلف اشیا ئے خورد نوش کے کل 173 سے بھی زا ئد سیمپل حا صل کئے گئے جن میں سے50 سمیپل پا س اور23 1 سے زائد سیمپل ٹیسٹنگ فو ڈ لیبا رٹر ی میں زیر التو ا ء پا ئے گئے اور 5 اشیا ئے خو رو نو ش کے کا رو باری مراکز کو موقع پر سیل کر نے ہو ئے متا ثرہ کا رو با ر ی مراکز کے ما لکا ن و نما ئند گا ن کے خلا ف 7 افراد کے خلا ف ایف آئی آر در ج ہو ئیں اور 5 افر اد کو مو قع پر ہی گر فتا ر کر ادیا گیا را جن پو ر،جا م پو ر اور روجھان کی کو رٹ کے مجسٹر یٹ ،AC صا حبا ن اور فو ڈانسپکٹر وں کے ذ ریعے ملا ؤ ٹ ثا بت ہو نے اورجر م ثا بت ہو نے پر 1,00,000 رو پے سے زا ئد جرما نہ عا ئد کیا گیا اور اس دورا ن کا رو ائیوں کی با بت 70 سے بھی زا ئد شکا یا ت کا ازالہ کیا گیا ڈسٹر کٹ فوڈ اتھا رٹی ڈسٹر کٹ گو ر نمنٹ را جن پور مو ت کے سو داگر وں ،زیر کھلا نے والو ں ،انسا نیت کے دشمنو ں ،ملا ؤ ٹ کر نے والے ملا ؤ ٹ ما فیا کے خلا ف گھیرا تنگ کر تے ہو ئے سر گر م ور متحر ک ہو گئی بھر پور منظم حکمت عملی کے تحت بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈا ؤن کر تے ہو ئے شکنجہ تیا ر کر لیا ملا ؤ ٹ ما فیا بد ستو ر ڈسٹر کٹ فو ڈ اتھا رٹی اور فوڈ انسپکٹر وں کے نشا نے پر آگئی نمٹنے کے لئے سختی سے ہد ایا ت جا ر ی ہو گئیں کہ انسا نی صحت سے کھیلنے وا لے با ز آجائیں ور نہ سید ھا جیل جا ئیں گے ہنگا می اجلا س وطلب اہم فیصلے ہو گئے فوڈ انسپکٹر ز روزا نہ کی بنیا د پر چیکنگ معا ئنہ انسپکشن ،گر فتا ریا ں ،تجر بہ کے لئے نمو نہ لینا ،کا رو با ری مر اکز کو سیل کر انا ،بھا ری جر ما نے عائد کرانے ،ساما ن کی فو ری اور موقع پر تلفی ،مو قع پر ہی متعلقہ تھا نو ں میں ایف آئی آر کا اند رو ج ،فور ی کا ر کر دگی رپو رٹ پیش کر نے کا حکم جا ر ی ڈی پی ایس کینیٹں ،فر یش منر ل واٹر RO پلا نٹ ملتان چر غہ بر وسٹ ،ستا ر ہو ٹل ،فاروق دودھ سوڈ شا پ نا قص غیر معیا ری گو شت کی بر آمد گی کے مالکا ن کے خلا ف ایف آئی آر درج اور کا رو با ر ی مر اکز سیل اس کے علا وہ کر یا نہ سٹو ر ،گو لی ٹا فی ،پراپر فر وخت کر نے والی شا پس ،نمک کے کا ر خا نے ،مر چ مصالحہ جا ت کی چکیاں ،پیکر ز ہو ٹل اینڈ ریسٹو رنٹس اینڈ میر ج ہا لز ،جنر ل سٹو رز ،سو ئیٹس اینڈ بیکر یز ،چا ئے کے ہو ٹل ،مٹھا ئی کے کا رخا نے آئس کر یم سیل اینڈ سٹو ر پو ائنٹس و دیگر چھو ٹی بڑ ی ما ر کیٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا املی ،آلو بخا رہ ،با د ام گھو ٹہ صحت کے نا م پر صحت کے دشمن دیسی مشر وبا ت لیکر میدان میں آگئے جن کو نمٹنے کے لئے فو ڈ انسپکٹر وں کو سختی سے احکا ما ت جا ری ہو گئے
راجن پورکے فوڈ سنٹرز پر آڑھتیوں کی ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمن کے ساتھ مبینہ مک مکا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پورکے فوڈ سنٹرز پر آڑھتیوں کی ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمن کے ساتھ مبینہ مک مکا ،ای ڈی اوزراعت کے عزیز واحباب بھی خالی بوریوں کے ٹوکن کے لئے سرگرم ہو گئے ای ڈی اوزراعت ٹاؤٹوں کے ذریعہ لاکھوں کما نے لگا ہے فوڈ سنٹر پر ٹرکوں کی بھرمار نے ثابت کردیا ہے کہ گندم آڑھتیوں سے خریدی جارہی ہے چھوٹے کسانوں کوریلیف فراہم کر نے کا حکومتی دعویٰ ضلعی انتظامیہ راجن پور اور ای ڈی او زراعت نے خاک میں ملادیا ای ڈی اوزراعت کے خلاف کسان سراپاء احتجاج ،ای ڈی او کا فوڈ سنٹرز پر داخلہ ممنوع قرار دیا جائے کسانوں کا مطالبہ یہ باتیں کسانوں محمد حبیب ،اللہ نواز ،محمد سیال ،واحد بخش ودیگر نے احتجاج کے دوران صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ای ڈی اوزراعت اپنی کوٹھی واقع حکیم کالونی روڈ پر آڑھتیوں سے ٹوکن لے کر فوڈ سنٹر پر آکر کمرہ بند کراکر اپنے ماتحت انچارج فوڈ سنٹرجاویداقبال سے زبردستی کٹواتا ہے اور روزانہ لاکھوں روپے وصول کر نے میں مصروف ہے ای ڈی اوزراعت نے اپنے روز مرہ کے کام کاج بھی معطل کررکھے ہیں اس موقع پر کسانوں نے ای ڈی اوزراعت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور مطالبہ کیا کہ ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمن کا داخلہ فوڈ سنٹر پر بند کیا جائے ۔
پنجاب حکومت کی گڈ گورننس،باردانہ کے حصول کے لئے کسان فوڈ سنٹرز پر دن رات خوار ہونے لگے
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی گڈ گورننس،باردانہ کے حصول کے لئے کسان فوڈ سنٹرز پر دن رات خوار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق راجن پور میں گندم کا باردانہ حاصل کرنا کسانوں کے لئے جوئے شیر بن گیا،انتظامیہ کی جانب سے صبح دس بجے سے لائن میں بیٹھے کچھ کسانوں کو اگلے دن دس بجے باردانہ کے ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں جبکہ اکثر کسان اتنی تکلیف اٹھانے کے باوجود خالی ہاتھ اپنے کھیتوں کو لوٹ جاتے ہیں باردانہ سنٹر پر چوبیس گھنٹے ان کو کرسی پر بیٹھ کر یا لیٹ کر گذارنا پڑتے ہیں ان میں اکثریت بزرگ کسانوں کی ہوتی ہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں سارے ملک کے لئے رزق پیدا کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،انہوں نے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کی ناقص پالیسی کی وجہ سے مڈل مین زیادہ نفع حاصل کر رہا ہے اور کسان باردانہ نا ملنے کی وجہ سے اپنی گندم سرکاری نرخ 1300روپے فی من کی بجائے 1100روپے فی من فروخت کرنے پر مجبور ہیں،کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی بجائے اپنے من پسند اور سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے آڑھتیوں کو باردانہ فراہم کر رہی ہے اور وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر کسانوں کو گندم اگانے کی اسی طرح سزا دی جاتی رہی توآئندہ وہ گندم کی بجائے دوسری فصلیں اگانے کو ترجیح دیں گے اور موجودہ حکمران بھی شاید یہی چاہتے ہیں۔
راجن پو ر ،واپڈ اہلکا ر کی ملی بھگت ،بجلی چو ر ی کا سلسلہ نہ تھم سکا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی راجن پور شہر اور دیہی قصبات میں بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی واپڈا اہلکار بجلی چوروں کی سرپرستی کر نے لگے فی ائیر کنڈیشنر گھریلو پانچ ہزار جبکہ کمرشل سات ہزار رشوت کے نرخ مقرر،چوری شدہ یو نٹس صارفین کے کھاتوں میں ڈالنے لگے شہریوں کا سخت احتجاج ،چئیر مین واپڈا ،چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان ضلع راجن پور میں بجلی چوروں کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے صارفین واپڈا محمد طفیل، محمد ساجد،ریاض احمد ،سخاء الحسنین ودیگر نے صحا فیوں کو بتلایا کہ راجن پور شہر کے پوش علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہی ائیر کنڈیشنر چلنا شروع ہوگئے ہیں میٹر ریڈر ،میٹر انسپکٹر اور لائن سپرنٹنڈ نٹ کی ملی بھگت سے ماہا نہ لاکھوں یو نٹس چوری کرائے جارہے ہیں فی گھر پانچ ہزار روپے رشوت لے کر کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ روپے تک اعلیٰ آفیسران تک پہنچائے جارہے ہیں اس طرح نئے ٹیوب ویل ،آٹا چکی ودیگر کی منظوری اور پھر ماہا نہ یونٹس کی مد میں الگ ریٹس مقرر ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے راجن پور کے واپڈا دفتر میں لاکھوں کی کرپشن کا عام شہریوں پر بوجھ ڈالنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
را جن پور ،وکلا ضلعی انتظا میہ کے در میا ن پھڈا بڑ ھ گیا ،سا ئلین خوار
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور ڈی سی او ظہور حسین کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا وکلاء کی ہڑتال جاری ،ممبر پنجاب بار کونسل سردار خالد خان بوزدار دوروز میں چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملاقات کریں گے اور ضلعی انتظا میہ کی ہٹ دھرمی بارے انہیں بریف کریں گے واضح رہے کہ ڈی سی او راجن پور نے جامع مسجد کچہری کوتالہ لگوا دیا تھا جس پر وکلاء نے مظاہرہ کیا اور آہنی گیٹ کو اُکھاڑ پھینکا انتظا میہ اورڈی سی او کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس دوران کلرکوں نے وکلاء کے خلاف نعرے بازی کی وکلاء مسلسل تین روز سے ہڑتال پر ہیں وکلاء نے ڈی سی او کی جانب سے پارکنگ اسٹینڈ کو بھی ختم کردیا اور گاڑیوں کے اسٹینڈ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا وکلاء کا کہنا ہے کہ ڈی سی او ظہور حسین نے آتے ہی ضلع کمپلیکس کوسیل بند کردیا اور اس کے تمام راستے بند کرادیئے جس سے شہری بھی مسائل کاشکار ہوئے ہیں ۔
Saturday, 7 May 2016
جر ائم پیشہ عنا صر ملک وقو م کے دشمن، رعا یت نہیں بر تی جا ئیگی ایس ایچ او چو ہد ری فیا ض الحق
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایس ایچ او سٹی را جن پو ر چو ہد ری فیا ض الحق نے کہا ہے کہ را جن پو ر جر ائم کا خا تمہ کر کے امن کا اما جگا ہ جا ئیگا جر ائم پیشہ عنا صر ملک وقو م کے دشمن ہیں ان سے کو ئی رعا یت نہیں بر تی جا ئیگی انہو ں نے کہا کہ سٹی پو لیس سٹر یٹ کر ائم کا خا تمہ کے لئے اپنی تما م تر صلا حیتں بر و ئے کا ر لا رہی ہے کو ئی شخص کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہوقا نو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا چو ری ،ڈکیتی ،را ہز نی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی واردا تو ں میں کمی واقع ہو ئی ہے اس مو قع پر عبد ا لصبو رر حما نی ،حسنین عبا س سو نتر ہ،محر رحضو ر بخش ،منیر نا صر بھی مو جو د تھے
کچہ آپر یشن میں زخمی ہو نیو الے کا ٹسیبل حق نو از کے ورثا کو حکومت پنجا ب کی جا نب ایک لا کھ کا چیک
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )شہد ائے پو لیس کی قر نیا نی رائیگا ں نہیں جا ئیگی عوا م کی حفا ظت کے لئے بہادری سے لڑ نے والا سپا ہی محکمہ کے ما تھے کا جھو مر ہو تا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفیسر سر کل رو جھان مجا ہد اقبا ل بر ما نی نے کچہ اپر یشن میں زخمی ہو نے والے کا نسیٹل حق نوا ز کے ورثا کی حکو مت پنجا ب کی طر ف سے 10,0000 کا چیک د ینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ چھو ٹو گینگ کے خلا ف پو لیس کے جو انو ں نے نہا یت بہا دری اور جر ات کا مظا ہر ہ کیا پا ک فو ج اور پو لیس کے مشتر کہ کا میا ب اپر یشن کے بعد جرا ئم پیشہ عنا صر کا مکمل خا تمہ کر دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ حق کے لئے اور عوا م کی حفا ظت کے لئے بہا دری سے مقا بلہ کر نے والا سپا ہی ملک وقو م کا عظیم سر ما یہ ہو تا ہے انہو ں نے کہا کہ شہد ا ئے پو لیس کی قر با نی را ئیگا ں نہیں جا ئیگی کچہ کے علا قہ میں اب کو ئی نو گو ایر یا نہیں رہا جر ائم کے خا تمہ کے لئے پو لیس اپنی تما م تر صلاحیتں بر وئے کا ر لا رہی ہے منشیا ر فر وشوں ،نا جا ئز اسلحہ ر کھنے والو ں کے خلا ف سخت کا رو ائی عمل میں لائی جا ر ہی ہے اس مو قع پر ایس ایچ او رو جھان پر و یز خا ن احمد انی ،ریڈر ڈی ایس پی صدر سا جد حسین پا شا ،نا ئب محر ر تیمو ر احمد اور ملک غلا م ر ضا کھیا ر ا،چو ہد ری یو سف و دیگر بھی مو جو د تھے
ملا وٹ کے خلا ف مہم میں متعلقہ افسران چیکنگ کا عمل مز ید سخت کر یں عبدالفتا ح ہلیو
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع بھر کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے لئے تمام متعلقہ افسران اپنی چیکنگ کو مزید سخت کریں ’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘اس مہم میں میڈیا ،انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتاح ہلیو نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراے سی جام پور،تحصیل دار راجن پور،ڈی ایف سی،ڈی او لائیو سٹاک،فوڈ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اے ڈی سی نے کہا کہ صارف کو میعاری، صاف اورملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت،لائیو سٹاک،فوڈ اور ٹی ایم اے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ اجلاس میں فوڈ انسپکٹر وسیم اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے ہوٹلوں،بیکریوں،جنرل سٹورز،فروٹ و سبزی فروش،ملک شاپس،نمک فیکٹریز اور منرل واٹر پلانٹس پر اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ظہور حسین گجر
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔قدرتی آفات ہوں یا سیلاب ہمارے ملک کی پاک فوج ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ رہی ہے۔ ضلع راجن پور میں دو طرح کے سیلاب آتے ہیں ایک رود کوہی کا اور دوسرا دریائے سندھ کا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے آرمی آفیسرز کے ہمراہ فلڈ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میجر اشتیاق،کیپٹن شہباز ،اور آرمی کے جو ان بھی موجود تھے۔ قدرتی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل کریں اور حفاظتی بندوں کا سروے کیا جائے۔اجلاس میں ایس ای رود کوہی، ایکسئن رود کوہی،ایکسئن ایری گیشن ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،زراعت،سی ڈی ،پولیس،ٹی ایم اوز اور ریوینیو افسران نے فلڈ کے بارے میں اپنے انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈی سی او نے کہا کہ ناگہانی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے ہمیں مکمل طور پر تیا رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں سیلابی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ بر وقت بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے متعلقہ سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ لگانے کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں اپنا ورک اور مشقیں جاری رکھیں۔
Thursday, 5 May 2016
راجن پور میں گندم خریداری مراکز پر تاحال بدعنوانیاں جاری ارکان اسمبلی کے چہیتوں نے ات مچا دی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں گندم خریداری مراکز پر تاحال بدعنوانیاں جاری ،مسلم لیگ ن کے ،زبردستی بوریاں اُٹھا نے لگے کئی دنوں سے بوریاں لینے کے لئے آنے والے کاشتکار باری کاانتظار کرتے کرتے آج خالی ہاتھ مایوس لوٹ گئے ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن پر بھی بااثر افراد کو ٹوکن دلوانے کاالزام ،کسان ای ڈی او زراعت کے خلاف سراپاء احتجاج بن گئے کسانوں محمد حسین، محمد نواز،محمداسداللہ،محمد مستنصر ودیگر نے میڈیا کو بتلایا کہ فوڈ سنٹرکے عملہ کو حکو متی رکن اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے چہیتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اُن کے چہیتے نہ صرف روزانہ کی بنیادوں پر خالی بوریوں کے ٹوکن زبردستی لے رہے ہیں بلکہ فوڈ سنٹر پر گندم لے کر آنے والے کسانوں سے زبردستی فی ٹرالی ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے وصولی کی جارہی ہے کسانوں نے اس زبردستی پر احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ حکو متی عہدیداروں سے اس بدعنوانی کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
پرا ئمر ی سکو ل میں پنکھے نہ ہو نے سے متعد د طالبا ت نیم بیہوش
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید راجن پورمیں پنکھے نہ لگنے کے باعث گرمی سے متعدد طالبات نیم بیہوش ،اساتذہ کا بھی گرمی کے مارے برا حال، سب انجینئر محکمہ بلڈ نگز ارشاد نبی نے بغیر رشوت پنکھے لگوانے سے انکار دیا سکول انتظا میہ نے ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کردیا تفصیلات کے مطابق سال 2015 ء میں سابق ڈی سی او غازی امان اللہ نے تحصیل راجن پور میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید واقع گبول جاگیر میں طالبات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر تین اضافی کمروں کی تعمیر کی ہدایت کردی جس پر فروری 2015 ء میں تین اضافی کمرے تعمیر کردیئے مگر تاحال اسکیم میں موجود الیکٹر سٹی ورک مکمل نہ کیا گیا ڈیڑ ھ سال گذرنے کے باوجود سکول میں پنکھے نہ لگائے گئے جس سے حالیہ شدید گرمی کی لہر سے متعدد طالبات نیم بے ہوش ہوگئی سکول انتظا میہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ بلڈ نگز کو نشاندہی کی مگر سب انجیئنر ارشاد نبی جو عرصہ دراز سے راجن پور تحصیل میں تعینات ہے اس نے بغیر رشوت پنکھے لگانے سے انکار کردیا اور یہ کہہ کر ٹرخا تا رہا کہ اس اسکیم کے پنکھے منظور ہی نہ ہوئے ہیں جبکہ دفتر میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں پنکھے موجود ہیں سکول انتظا میہ نے ڈی سی او راجن پور سے محکمہ بلڈ نگز کی اس غفلت کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کردیا ہے ۔
وکلاء نے مسجد کوجانے میں رکاوٹ بننے والے آہنی گیٹ کوتوڑ دیا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار راجن پورکے وکلاء نے جامع کچہری کی جامع مسجد کوجانے میں رکاوٹ بننے والے آہنی گیٹ کوتوڑ دیا ،ڈی سی او ظہور حسین کے خلاف مظاہرہ نعرے بازی ،ڈی سی او آفس کے کلرکوں نے ڈی سی او کی حمایت میں ریلی نکال لی، کلرکوں اور وکلاء میں تلخ کلامی ،آج پھر وکلاء ہڑتال کریں گے ،وکلاء کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا چوہدری عباداللہ انجم ایڈووکیٹ ودیگر کاوکلاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے جامع مسجد کچہری کو جانے والے راستوں کو لوہے کی گرل لگوا کربند کردیا جبکہ مسجد کے لئے ایک دروازہ مختص کرتے ہوئے اُسے صرف باجماعت نماز کے اوقات میں کھولنے کاحکم دے رکھا تھا جس پر ضلع کچہری کے وکلاء نے احتجاج کیا اور گیٹ کوہمہ وقت کھلاء رکھنے کا مطا لبہ کیا ڈی سی او نے کوئی نوٹس نہ لیا جس پر گذشتہ روز صدر بار چوہدری محمدامان اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے دوروزہ ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے ضلع کچہری میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اس دوران وکلاء نے مسجد کو جانے میں رکاوٹ بننے والے آہنی گیٹ کوتوڑ دیا وکلاء کے احتجاج پر ڈی سی او آفس کاعملہ بھی آپے سے باہر آگیا اور انہوں نے بھی ڈی سی او کے حق میں ریلی نکالی اس موقع پر وکلاء اور ڈی سی او دفتر کے کلرکوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ڈی سی او کی جانب سے ضلع کچہری کے راستے بند کرنے کے خلاف وکلاء آج بھی ہڑتال کریں گے اس موقع پر چوہدری عباداللہ انجم ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ ،ملک تنویر ساجد ایڈووکیٹ ودیگر نے وکلاء سے خطاب بھی کیا ۔
فخرجہاں پارک کی صفائی نہ ہونے سے شہری تفریح سے محروم ،ڈی سی او کاانوکھا حکم
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فخرجہاں پارک کی صفائی نہ ہونے سے شہری تفریح سے محروم ،ڈی سی او کاانوکھا حکم ،پارک صبح چھ بجے کھولا جائے ،صبح سویرے سیروتفریح کے لئے آنے والے شہری پریشا نی سے دوچار ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈی سی اوراجن پور کے رویہ کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمد علی، محمد حسین، چوہدری ساجد طفیل ودیگر نے بتلایا کہ فلاور شو کے انعقاد کے بعد پارک کی صفائی نہ ہونے سے پارک میں پتھر اور مٹی وغیرہ تاحال موجود ہے جبکہ پارک کے مرکزی گیٹ پر تعینات گیٹ کیپر نے پارک کے گیٹ کو تالہ لگا دیا ہے اور اگر شہری اصرار کریں تو کہا جاتا ہے کہ ڈی سی او کے حکم پر پارک چھ بجے کھولا جائیگا نماز فجر کے بعد سیر کے لئے نکلنے والے شہری سخت مشکل سے دوچار ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
ڈسٹر کٹ با رراجن پورنے ضلعی انتظامیہ را جن پورکے خلا ف دوروزہ ہڑ تا ل کا اعلا ن کر دیا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار راجن پور نے ضلع کچہری کی جامع مسجد کے گیٹ کو تالے لگانے کے عمل کو زیادتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے ضلع انتظا میہ راجن پور کے خلاف دو روزہ ہڑتال کااعلان کردیا صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد امان اللہ ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار وسیکرٹری فنانس نے مشترکہ طور پر میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی سی او ظہور حسین نے ضلع کچہری کی جامع مسجد کو گرل لگوا کر بند کردیا جس سے وکلاء کو نماز پڑھنے کے لئے گیٹ سے گذر نے میں سخت مشکلات کاسا منا ہے کئی بار ڈی سی او کے نوٹس میں لانے کے باوجود تاحال ضلع کچہری والے گیٹ کو تالہ لگا ہوا ہے وکلاء ڈی سی او کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے دوروز کی ہڑتال کااعلان کرتے ہیں اور مطا لبہ کرتے ہیں کہ جامع مسجد کے گیٹ کو کھولا جائے تاکہ وکلاء مسجد میں نماز کی آدائیگی کے لئے آسکیں ۔
را جن پور قد رتی آفا ت سیلا ب سے بچا و کیلئے متعلقہ محکموں کو الر ٹ رہنے کی ہدا یت
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)قدرتی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل کریں اور حفاظتی بندوں کا سروے کیا جائے۔افسران اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ممکنہ فلڈ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں ایکسئن رود کوہی،ایکسئن ایری گیشن ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،زراعت،سی ڈی ،پولیس،ٹی ایم اوز اور ریوینیو افسران نے فلڈ کے بارے میں اپنا اپنا پلان بتایا۔ڈی سی او نے کہا کہ ناگہانی آفات اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے ہمیں مکمل طور پر تیا رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں سیلابی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ بر وقت بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ڈی سی او نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی سیلاب کے دوران لگائے جانے والے میڈیکل کیمپوں میں ہر قسم کی ادویات موجود ہونی چاہئیں۔اور امدادی ٹیمیں اپنا ورک اور مشقیں جاری رکھیں۔
Tuesday, 3 May 2016
انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دانش سکول کی پوزیشنیں
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دانش سکول کے بچوں نے 100میٹر اور 200میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے ظالب علم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اور ہائی سکول نمبر 2کے طالب علم نے 200میٹر کی ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح ہایئر سکینڈری سکول فاضل پور کے طالب علم نے نیزہ بازی میں اول پوزیشن حاصل کی۔اور النور پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ سب سے زیادہ پوزیشنیں دانش سکول اور ہایئر سکینڈری سکول فاضل پور کے بچوں نے حاصل کیں۔اس موقع پر اے ڈی سی عبد الفتح،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں ،سینئر ہیڈ ماسٹر نور احمد اور ڈی ایف اے ملک اصغر عباس نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
مز دور ملکی میں معیشت ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ظہو ر گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق بھٹہ میں کام کرنے والے مزدور جن کے بچے سکولوں میں داخل ہیں ان کو خدمت کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ضلع راجن پور میں 416بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے یہ سلسلہ 16مئی تک جاری رہے گا۔ یہ پنجاب حکومت کا سنہری اقدام ہے۔ اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم ، سٹیشنری ،کتب،جوتے اور یونیفارم بھی فراہم کئے جائیں گے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے گزشتہ روز مزدور کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب میں مزدوروں کو خدمت کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ای ڈ ی او تعلیم ،ڈی او لیبر ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر،ڈی او اور ڈپٹی تعلیم ،پنجاب بنک اور زونگ کا عملہ بھی موجود تھا۔ڈی سی او نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ �آپ ملک کا سرمایہ ہیں اور ملکی ترقی آپ کے دم سے ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم دلوا کر وزیر اعلیٰ کے وثرن کو پورا کریں ۔اس موقع پر ڈی او لیبر میاں جہانگیر نے بتایا کہ جن مزدوروں کے بچے سکول میں داخل ہیں ان کو دو ہزار روپے فی بچہ دیا جائے گا۔اور ایک ہزار روپے ماہانہ پیکج بھی دیا جائے گا۔دور دراز سے آنے والے بچوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
قد رتی آفا ت نمٹنے کیلئے پو لیس سو ل ڈیفنس اور ریسکیو کی پا نچ روز مشقو ں کا آغا ز
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122،سول ڈیفنس اورپولیس کی دریائے سندھ کے کنارے کوٹ مٹھن کے مقام پر جوائنٹ موک ایکسر سائز کا انعقاد‘‘قدرتی آفات میں تمام ادارے مل کر کام کریں تاکہ بہت بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔سیلاب آنے سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں،معاشرے کے ہر فرد کو ریسکیو 1122کی تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو نے موک ایکسر سائز کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ یہ مشترکہ مشقیں پانچ دن جاری رہیں گی جس سے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانا ،ان کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔مشقوں کے ساتھ ساتھ علاقوں کے لوگوں کو جدید ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سعید احمد،کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین،پی ڈی ایم اے کے نمائندہ محمد عرفان،سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل،پولیس آفیسرز ،سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد ریسکیورز اور رضاکاروں کی تربیت کر کے ان کو الرٹ رکھنا ہے۔تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں میں ہمارے رضا کار بھی شامل ہیں جو کسی بھی آفات میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ان مشقوں کی نگرانی کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین نے کی۔
Monday, 2 May 2016
محکمہ فوڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور آڑھتیوں کے ساتھ ملی بھگت سے چھوٹے کاشتکار ذلیل و خوار ہونے پر مجبور
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پہلے آئیں پہلے پائیں کے نام پر کسانوں کو باردانہ کے حصول کیلئے رات بھر انتظار کرنا پڑتا ہے محکمہ فوڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور آڑھتیوں کے ساتھ ملی بھگت سے چھوٹے کاشتکار ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ،آڑھتی حضرات پانچ سو روپے کے عوض پلے داروں سے رات بھر کرسیاں بک کر لیتے ہیں کسانوں کے ہاتھ میں ٹھینگا ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور، کوٹ مٹھن ، فاضل پور اور عمر کوٹ فوڈ سنٹر پر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ کے اجراء کا سلسلہ کچھ اس طرح چل پڑا ہے کہ آڑھتی حضرات رات بھر فوڈ سنٹر پر کام کرنے والے پلے داروں سے کرسیاں بک کرالیتے ہیں جو صبح آٹھ بجے شروع ہونے والے باردانہ میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کسان اور کاشتکارحضرات باردانہ کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہیں ،کسانوں کا کہنا ہے کہ باردانہکے اجراء کے لئے قرعہ اندازی والا سسٹم قدرے بہتر تھا کم از کم ساری ساری رات ذلیل و خوار تو نہیں ہونا پڑتا تھا ۔انہوں نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا کہ رات بھر جو پلے دار سیٹوں پر براجمان ہوتے ہیں اور صبح آڑھتیوں سے رقم وصو ل کر تے ہیں انکے خلاف مناسب کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کو یا تو کوٹہ بڑھایا جائے یا پھر قرعہ اندازی والا سسٹم دہرایا جائے
پرانے اور باریاں لینے والوں کو عوام مسترد کر کے نئے محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کرے اے ڈی عامر تھہیم
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرانے اور باریاں لینے والوں کو عوام مسترد کر کے نئے محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کرے۔اے ڈی عامر تھہیم وارڈ نمبر نو کے سماجی کارکن آزادامیدوار برائے جنرل کونسلر اے ڈی عامر تھہیم نے صحافیوں کو بتایا باریاں لینے والوں اور پرانے سیاستدانوں کو عوام مسترد کرکے نئے لوگوں کو موقع فراہم کریں جو حقیقت میں محبِ وطن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نہ تو قبر میں کوئی کھڑکی ہے اور نہ کفن میں کوئی جیب اس کے باوجود بھی ہمارے مسلم ملکوں کے ان لیڈروں پر افسوس سے کنا پڑ رہا ہے جنہوں نے پناما لکس میں ملکی خزانوں کو لوٹ کر قارون کی طرح خزانہ جمع کر رکھے ہیں ،غیر مسلم کرے سو کرے ایک مسلمان ملک کے وہ لیڈر جن پر عوام اعتماد کر کے ملک کی بادشاہت فراہم کرتی ہے ایسے لوگ غریب رعایا کا حق مار کر اپنے پیٹ کی دوزخ بھرنے میں مصروف ہیں ،عوام کو چاہیے کہ 2018 ء کے الیکشن میں عوام ان تمام سیاسی مداریوں کو شکست فاش دیتے ہوئے نئے اور محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کریں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ فضل الرحمان ہو یا عمران خان سب ڈرامے باز ہیں عوام کو چاہیئے کہ مصطفے ٰ کمال ،جمشید دستی ڈاکٹر قدیر خان جیسے لوگوں پر اعتماد کر کے انہیں موقع فراہم کریں
ایم این اے جعفر خا ن لغا ر ی کی طر ف عمر ان نو از بر و ہی کے اہل خا نہ کو پلاٹ گفت
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 174 سر دار جعفر خا ن لغا ری نے شہد ائے پو لیس کو شا ند ار الفا ظ میں خر اج تحسین پیش کر تے ہو ئے انسپکٹرشہید عمران نواز بر وہی کے اہل خا نہ کو اپنی جا ئیدار میں سے ایک عد د پلا ٹ گفٹ کر دیا شہید عمران نو از برو ہی کی شا ند ار خد ما ت کے اعز از میں ایک عدد پلا ٹ گفٹ کر تے ہوئے ایم این اے سر دار جعفر خا ن لغا ری نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شہد ائے پو لیس کی قر با نی را ئیگا ں نہیں جا ئیگی شہید عمر ان نو ازبر و ہی ہما ر ے علا قہ کا ایک عظیم سپو ت تھا شہد ائے پو لیس کو جس قد ر خر ا ج عقید ت پیش کیا جا ئے کم ہے پا ک فو ج کے سا تھ مل کر پو لیس نے اپر یشن ضر ب آہن میں کر دار ادا کیا ہے وہ ہمیشہ سنہر ے حر و ف میں لکھا جا ئیگا
پا نا مہ لیکس کے الزاما ت سے پیچھا چھڑ انا میاں نوا ز شر یف کے لئے مشکل ہےعمر ان ستارایڈووکیٹ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پا نا مہ لیکس کے الزاما ت سے پیچھا چھڑ انا میاں نوا ز شر یف کے لئے مشکل ہے عمر ان خا ن اقتدا ر کی نہیں بلکہ عوا م کے معیا ر زند گی بلند کر نے کے لئے جد وجہد کر ر ہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی کو نسلر اور قا نو ن دان محمد عمر ان ستار رحما نی ایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عمران خا ن ملک میں عد ل و انصا ف کی حکو مت کی مر مت کا م کر نا چا ہتے ہیں پا نا مہ لیکس کے الز اما ت کے بعد میا ں نو از شر یف کے پا س حکو مت کر نے کا کو ئی جواز نہیں بچتا انہیں فی الفو ر عوا م کی آواز کو سمجھتے ہو ئے وزار ت عظمٰی سے مستعفی ہو جا نا چا ہیے انہو ں نے کہا کہ حکو مت غر یب اور مظلو م طبقہ کے مسا ئل حل کر نے میں نا کا م ہو چکی ہے لو ڈشیڈ نگ ،بد امنی ،غر بت وافلا س کے با عث خو د کشی جیسے اقدا م پر مجبو ر ہو چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ نصراللہ خا ن دریشک گر وپ ضلع را جن پور کی تعمیر و ترقی میں نہا یت اہم کر دار ادا کر دیا ہے انشا ء اللہ را جن پو ر شہر اور ضلع کو نسل را جن پو ر کا چیئر مین ہما ر ے گر وپ سے ہو گا اس مو قع پر عبد الوہا ب رحما نی ،عبد الشکو ر رحما نی ،عبد ا لصبو ر رحما نی ،محمد آصف چا نڈ یہ ،عبد الر حما ن مز اری ،محمد قاسم ،عمر ان قا سم ،جہا نگیر احمد بھی مو جو د تھے
Sunday, 1 May 2016
شہید وں کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی غلام مبشر میکن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شہید وں کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی شہید و ں کے خو ن سے را جن پور کے کچے کے علا قوں سے جرا ئم پیشہ افر اد کا خا تمہ اور امن قا ئم ہوا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر ڈی پی او را جن پور غلا م مبشر میکن نے چھو ٹو گینگ کے خلا ف اپر یشن میں شہید ہو نے وا لے پو لیس اہلکا رو ں کے خا ند انو ں سے ملا قا ت میں کیا انہو ں نے کہاکہ شہید وں کی قر با نو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ڈی پی او را جن پو ر غلام مبشر میکن نے چھو ٹو گینگ کے خلا ف اپر یشن ضر ب آہن میں شہید ہو نے وا لے ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غو ری ،کا نسیٹیل شکیل احمد ،امان اللہ کی قبر وں پر پھو ل چڑ ھا ئے اور شہد اء کے ورثا سے بھی ملا قا تیں کیں اورفا تحہ خو انی بھی کی سا تھ ہی اپر یشن میں زخمی ہو نے وا لے کا نسیٹیل ظمی اللہ کی بھی عیا د ت کی اس مو قع پر ڈی پی او کے ہمر اہ ڈی ایس پی صدر چو ہد ری آصف رشید ،اسحا ق احمد ،ملک جا و ید ،عمر ان جمیل ،ثقلین شا ہ کے علا وہ دیگر بھی مو جو د تھے
انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فا ئنل میچ گو ر نمنٹ ہا ئی سکو ل نے جیت لیا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کے راجن پور میں مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1راجن پوراور ہائر سکینڈری سکول فاضل پور کے طلباء کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1راجن پور نے فائنل مقابلہ جیت لیا اور فاتح ٹیم کو اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو نے انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر سکول کے سینئر ہینڈ ماسٹر چوہدری نور احمد ،اور ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں بھی موجود تھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)