راجن
پور (کرائم رپورٹر) عوام کو معیار ی اشیا کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی
اولین ترجیح ہے ۔ضلع راجن پور کے رمضان بازار ایک مثال قائم کریں گے ۔اشیاء
خوردو نوش کی قیمیتوں میں کمی ک کے تاجر اور دوکاندار ثواب حاصل کریں ۔
یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار راجن پور ، کوٹ
،ٹھن اور فاضل پو ر کے دورہ کے دوران کہیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے اشیا
خوردنوش کے نرخ نامے چیک کیے اور کوالٹی کو چیک کیا ۔ مارکیٹ کمیٹی کے
افسران کوہدایت کی کہ مقرر کردہ لسٹ بروقت مارکیٹ میں بھجوائیں اور متعلقہ
افسران کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے سی سی ٹی کیمروں
کو چیک کیا ۔ ڈی سی او نے کہا کہ عام مارکیٹ کی نسبت میں 20روپے کم رمضا ن
بازاروں میں مرغی کا گوشت دستیاب ہے۔ صارفین کو رمضان بازاروں میں تمام
سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
0 comments:
Post a Comment