راجن
پور ( کرائم رپورٹر ) زیادہ منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں اور من مانی کرنے
والوں کی کمر توڑنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت اور معیاری
اشیاء کی فراہمی کے لیئے ایک آزاد منڈ ی لگادی گئی ہے ۔ جہاں پر دوکانداروں
اور صارفین اپنی ضروریات کے مطابق سبزیاں اور فروٹ خرید سکتے ہیں ۔ ضلع
راجن پور کی مارکیٹوں میں وافر مقدار میں سبزیاں اور پھل موجود ہیں ۔ ان
خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے آزاد سبز منڈی اور
رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، اے سی راجن
پور ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ٹی ایم او ، محکمہ لیبراور محکمہ افسران کے
افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کی
تعمیل کر تے ہو ئے عوام کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا خوردو
نوش فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا آڑھتیوں کی مناپلی کو ختم کرنے کے
لیئے دوسرے اضلاع سے سبزیاں منگوا کر فروخت کی جا ئیں گی ۔ ڈی سی ا ونے
مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کی
کوالٹی چیک کریں اور رمضان بازار میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں ۔
رمضان بازاروں کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی
ہیں عام مارکیٹ سے اشیاء کی فروخت کم ریٹ پر جاری ہے
0 comments:
Post a Comment