راجن پور (کرائم رپورٹر ) رمضان المبارک میں گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں
پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے ناجائز منافع
خور عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کریں یا پھر جیل جائیں ان
خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہدمحمودمزاری نے راجن پورشہر
کوٹلہ نصیر کوٹ مٹھن اور شکارپور کے بازاروں کا وزٹ کرتے ہوئے کیا اُن کا
کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت
احکامات جاری کررکھے ہیں ناجائز منافع خور تاجروں کو جیل بھجوانے کی ہدایت
کی گئی ہے جبکہ ہم روزانہ کی بنیادوں پر تاجروں کو تنبیہ کررہے ہیں کہ وہ
مقررہ نرخوں سے زائد قیمت ہرگز وصول نہ کریں اس موقع پر انہوں نے اشیائے
خوردونوش خرید کرنے والے شہریوں سے اشیاء کی قیمتیں معلوم کیں اس موقع پر
چاول،آلو ،ٹماٹر اور لیموں مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ تاجروں کو
مجموعی طور پر سات ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔
0 comments:
Post a Comment